رمضان کریم کی آمد ، کیا کورونا کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟دنیا بھر کے مسلمان جان لیں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔ لاکھوں لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں اور ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں متاثرین میں مزید اضافہ ہو گا۔

یہ وبا ان دنوں میں پھیلی ہوئی ہے جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کا آغاز ہو چکا ہے یا آج ہونے والا ہے۔ اس مہینے میں دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان سحر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور اس دوران کھانا پینا ترک کر دیتے ہیں۔ رمضان کے آغاز سے ہی یہ سوال بھی گردش کرنے لگا ہے کہ اس وبا کا روزے داروں پر کوئی اثر ہو سکتا ہے یا نہیں اور کیا اس وائرس کا شکار ہونے والے یا اس سے صحت یاب ہونے والے افراد روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ صوم یعنی روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے تاہم اسلام میں ایسے بیمار شخص کو روزہ قصر کرنے کی اجازت ہے جو اپنی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی سکت نہ رکھتا ہو۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *