ضدی چربی ختم کرنے والا نسخہ اور خراب ہاضمے کا علاج

پیٹ کی ضدی چربی ختم کرنے کے لیے کڑی محنت یا کھانا پینا چھوڑنے کی ضرورت نہیں ، بس اتنا کھائیں جتنی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے، بسیار خوری سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں موٹاپا سرِ فہر ست ہے۔دن میں 10 سے 30 منٹ کاوقت نکال کر مندرجہ ذیل ورزشوں سے اپنی توند دنوں میں کم کر یں۔اسکواٹس ایک ایسی ورزش ہے جس سے پورا جسم بیک وقت متحرک ہو تا ہے اور آپ کے پیٹ کے ساتھ ساتھ آپ کے بازو، ٹانگوں ، کولہوں سمیت آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی سکون اور مضبوطی ملتی ہے۔اس ورزش میں اپنی ٹانگوں میں فاصلہ دے کر کھڑے ہوجائیں اور گھُٹنوں پر زور دیتے ہوئے نیچے کی طرف جائیں اور پھر سیدھا کھڑے ہو جائیں، اِسے اُٹھک بیٹھک کی طرح بھی سمجھ سکتے ہیں۔شپ پوز یوگا خالصتاً پیٹ کے پٹھو ں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے، پیٹ کی چربی کو گھلنے میں مدد دیتا ہےاور پیٹ کے پٹھوں مظبوط بناتا ہے،

اس یوگا سے پیٹ کے چربی میں چند دنوں میں ہیہ واضح کمی آتی ۔کرنجز کی کئی اقسام ہیں اور پیٹ کےپٹھوں کو سیڈول شکل دینے کے لیے یہ ایک آزمودہ اور بہترین ورزش ہے، یہ ورزش عمل میں تھوڑی تکلیف دہ ضرور ہے مگر اس کے نتائج موٹی کمر والے لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں۔بہترین نتائج کے لیے کمر کے بل لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑ لیں ، دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھیں اور ہاتھوں کے مدد سے سر کو پیٹ کی جانب آہستہ آہستہ اُٹھائیں اور پھر آہستہ سے پیچھے لے جائیں، اس ورزش کو سیٹ کی ترتیب سے کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ قہوہ ضرور آزمائیں انچ کا ٹکڑا (پسی ہوئی) ادرک لے لیں، 2 سے تین انچ کا ایک ٹکڑا دار چینی کا لے لیں، اور ایک چوتھائی کپ لیموں کا رس لے لیں۔گرم اُبلتے ہوئے ایک گلاس پانی میں ادرک کا رس، لیموں کا رس اور دار چینی مکس کر کے ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔بعد ازاں سونے سے قبل خالی پیٹ اس قہوے کو پی لیں، یہ قہوہ روزانہ بھی پیا جا سکتا ہے۔اس قہوے کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کے ساتھ پیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے ادرک اور لیموں کا استعمال چربی گھلانے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے،

اپنی روٹین میں ادرک کو بطور سلاد شامل کیا جا سکتا ہے یا اس کا سادہ پانی میں قہوہ بنا کر دن میں 2 سے 3 بار پیا جا سکتا ہے۔ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا موٹا موٹا پیس کر یا ٹکڑوں میں کاٹ کر نیم گرم پانی میں ڈال کر سارا دن استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ادرک کو کسی بھی غذا سے قبل براہ راست چبایا بھی جا سکتا ہے جبکہ سادہ لیموں پانی کا استعمال مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔ادرک اور لیموں کا استعمال کسی بھی سبزی یا فروٹ کی اسموتھی میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں اجزا سے ڈیٹاکس واٹر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ادرک کا ایک ٹکڑا لیں اور چھوٹا چھوٹا کاٹ کر پانی کی بوتل میں شامل کرلیں، کسی ایسی پانی کی بوتل کا انتخاب کریں جس میں ایک وقت میں 6 گلاس پانی آ جاتا ہو، اب اس میں ایک لیموں بھی نچوڑ لیں، یہ ڈیٹاکس واٹر دنوں میں پیٹ کی چربی ختم کر دے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *