اللہ کا یہ نام پڑھتی ہوں چہرے پر پھونکتی ہوں صبح کیطرح روشن چہرہ

جو لوگ اپنے چہرے کی رنگت سے کافی پریشان رہتے ہیں اور اپنے حسن و جمال میں اضافہ چاہتے ہیں ان سب خواتین و حضرات کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اگر وہ رات کو سونے سے پہلے یہ اسم اللہ تعالیٰ کا یہ نام دس بار صرف پڑھ کر سو جائیں اور اپنے چہرے پر اپنی گردن پر ہاتھ پھیر لیں تو آپ دیکھیں گے کہ ان کے چہرے پر ایک خاص قسم کا نور اللہ تعالیٰ کا آجائے گا اور رنگت قدرتی طور پر صاف ہوگی اور چہرہ اتنا خوبصورت ہوگا اتنا دلکش ہوگا کہ ہر کوئی آپ کو دیکھ کر سبحان اللہ ضرور کہے گا ۔یہ وظیفہ اتنا کار آمد ہے مختصر سا وظیفہ ہے لیکن اتنا اثر انگیز ہے کہ آپ یہ جتنے آج کے زمانے کے ٹرینڈز ہیں۔

کہ بیوٹی کریمیں لگاتےہیں ماسک لگاتے ہیں اور بے تحاشہ پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہیں اپنا چہرہ خوبصورت بنانے کے لئے آپ ان سب پریکٹسز کو بھول جائیں گے اور ایسا ہو گا بھی کیوں نہیں کہ جب آپ اس ہستی کا نام مدد کے لئے پکاریں گے اس ہستی سے نور طلب کریں گے جو آسمانی اور زمینوں کا نور ہے تو آپ نے اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک خدائی نور حاصل کرنے کے لئے کرنا یہ ہے کہ رات سونے سے پہلے جب آپ اپنے بستر پر چلے جائیں تو آپ سب سے پہلے درود ابراہیمی کا ہدیہ پیش کیجئے درود ابراہیمی ہم سب جانتے ہیں کہ جو نماز میں ہم درود پڑھتے ہیں۔

تو اس کے بعد آپ نے اسماء الحسنی میں سے ایک اسم المصور دس بار پڑھ کر ہاتھ پر پھونکیں اور اپنے ہاتھ چہرے گردن پر پھیر لیں اور خدائی نور حاصل کریں اور پھر آپ نے نو جانا ہے آپ یہ عمل مسلسل کرتے رہیں گے تو آپ انشاء اللہ تعالی یہ خود محسوس کریں گے کہ آپ کا چہرہ صبح کی طرح روشن ہوجائے گا اور ایسا ایک نور آپ کے چہرے پر آئے گا کہ قدرتی طور پر رنگت کھلی کھلی سی محسوس ہوگی ۔اگر آپ یہ وظیفہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو کسی اجازت کی ضرورت نہیں اس وظیفہ کی اجازت عام ہے اور ہر کوئی اس وظیفہ کو بغیر اجازت کے کرسکتا ہے۔

۔یہاں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ خوبصورت چہرے کے لئے آپ کا نفس آپ کی روح بھی خوبصورت ہونی ضروری ہے ایک انگریزی کا فریز ہے جس کا مفہوم ہے چہرہ جو ہے وہ روح کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ تو آپ اپنے خیالات پاکیزہ رکھیں اپنی روح کو صاف رکھیں اور اس کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اپنے دل اور دماغ میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت کو بسالیں اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کے بتائے گئے احکامات کے تابع کر لیں اپنی پوری حیات رسولِ اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے مطابق گزاریں آپ دیکھیں گے کہ نہ صرف باطنی طور پر بلکہ ظاہری طور پر بھی آپ تمام اللہ کی مخلوق کے لئے کشش کا باعث بنیں گے اللہ تعالیٰ کی مخلوق آپ کو پسند کرے گی آپ کی تعریف کرے گی ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *