تین سجدے کا طاقتور عمل سر اُٹھانے سے پہلے ہر مشکل ہر پریشانی فوری ختم

آپ کسی بھی مقصد میں کامیابی چاہتے ہیں اب مقصد ہوں یا مقاصد ہو ں ۔کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے اس وظیفہ کو کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس وظیفہ کی بہت زیادہ برکات ہیں۔آپ چاہتے ہیں کہ میری حاجا ت پوری ہوجائیں۔جب بھی آپ نے یہ وظیفہ یقین کامل کیساتھ کرنا ہے ۔ وظیفہ کے بارے میں اگرانسان کے دل میں یہ کھٹکا آجاتا ہے کہ یہ وظیفہ اثر کرے گا یا نہیں تو پھر ہم اس وظیفہ کی برکات کو حاصل نہیں کرسکتے ۔اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ اس وظیفہ کی زیادہ سے زیادہ برکات ملیں تو نماز کی پابندی کرنی ہے قرآن پاک کی تلاوت کرنی اور برائیوں سے اپنے آپ کوبچانا ہے چند ہی دنوں میں ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔ ہر قسم کی پریشانیوں اور مقصد کے حصول کیلئے سجدے میں جاکر صرف اور صرف 101مرتبہ اللہ تعالیٰ کاپیارے نام کو پڑھ لینا ہے ۔جب ہم نے سجدے میں سر رکھ اس اسم مبارکہ یا غفورُ کو پڑھنا ہے تو اول وآخر کم از کم تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی لازمی پڑھنا ہے ۔ یہ پانچ منٹ کا وظیفہ کرنا ہے ہمیں تمام مقاصد میں کامیابی حاصل ہوگی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔اگر آپ کو خاص وقت نہ بتایا جائے تو آپ اس وظیفہ کو کسی بھی ٹائم کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جو نا صرف یہ کہ ہمارا خالق ہے

بلکہ ہمارا پالنہار بھی ہے اور ہم پرسب سے بڑھ کر رحمٰن و رحیم مہربان بھی ہے، وہ ہم سے بڑی محبّت فرماتا ہے وہ چاہتا ہے کہ ہماری دنیا و آخرت سنور جائے ، ہم اچھے کام کریں اور ہمارے ہر اچھے کام میں خوب خیر و برکت ہو جس سے ہمیں بھی فائدہ ہو اور دوسروں کو بھی ، اسی مقصد کے حصول کے لیے اُس نے ہمیں بہت سے احکامات دیے ۔ اُنہی احکامات میں سے ایک اہم حکم اُس نے ہمیں یہ دیا کہ ہم اپنے ہر اچھے کام کو اللہ کے مُقدّس و بابرکت نام سے شروع کریں ۔ کیونکہ ذات باری تعالیٰ بڑی مقدس اور بڑا با برکت ہے، فرمانِ الٰہی ہے اَللّٰهُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً وَّصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ ښ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ اللہ تو وہ ہے جس نے تمھارے لیے زمین کو رہنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورت بنائی تو بہترین صورتیں بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا، یہ ہے اللہ ،تمہارا رب، سو اللہ بہت برکت والا ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ آج میں آپ کے لیے ایک ایسا وظیفہ لے کر آ یا ہوں ۔ ایسا ایک وظیفہ لے کر آ یا ہوں کہ جس سے آپ کو فوری غیبی مدد ملے اور آپ کی ہر حاجت پوری ہو۔ ہر نیک اور جائز حاجت پوری ہو۔ تین سجدے کر کے ہلچل مچا دے۔ یہ آج کا ہمارا موضوع ہے۔ میرے بہنو اور بھا ئیو!!! نماز اللہ رب العزت کی بہت ہی پیاری نعمت ہےا ور یہ اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہے

جس کے بدلے اللہ تعالیٰ ہماری تمام مصیبتوں کو، تمام مسائل کو ، تمام مشکلات کو دور فر ما دیتے ہیں۔ میرے پیارے اور محترم بھا ئیو سب سے پہلے نماز کے متعلق میں آپ کو روایت سناتا ہو ں کہ لوگ کس طرح اگر اپنے اوپر مصیبت آ جاتی تو اس پر نماز پڑھتے تو اللہ تعالیٰ ان کو صبر دے دیتا ۔ ایک حدیث ہے۔حضرتِ ابن عباس بیٹے کی وفات سن کر نماز میں مشغول ہو گئے اور اس کو اتنا دراز کیا کہ جب لوگ دفن کر کے لوٹے تب آپ فارغ ہو ئے۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو آپ نے فر ما یا مجھے اس فرزند یعنی بیٹے سے بے پناہ محبت تھی۔ بے پناہ محبت تھی۔ بے پناہ چاہت تھی۔ میں اس کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کر سکتا تھا۔لہٰذا نماز میں مشغول ہو کر اس صدمے سے بے خبر ہو گیا اور پھر آپ نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فر مائی۔ مدد چاہو نماز اور صبر سے بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔۔ اللہ ھو اکبر ۔میرے محترم بھائیو۔ دیکھیں آپ اگر کوئی مصیبت آ جائے کوئی پریشانی آ جائے کوئی بھی معاملہ پیش آ جائےتو کہا گیا ہے.

کہ نماز سے مد د چاہو۔ نماز سے مدد ما نگو۔ تو میرے محترم بھائیو نماز پڑ ھا کریں۔نماز سے محبت کریں۔ نماز سے عشق کریں۔ نماز سے چاہت کریں۔ اللہ رب العزت ہر مشکل کو، ہر پریشانی کو دور فر مائیں گے اور ہر نیک تمنا ء کو اللہ پاک پورا فر مائیں گے۔ میرے پیارے اور محترم بھائیو نماز یہ ایک عبادت ہے ۔ نماز آقاﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز سے بندے کا چہرہ روشن ہوتا ہے۔چمکتا ہے۔اب آپ کو میں وظیفہ بتا دیتا ہوں ۔ اس سے پہلے میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کوئی عمل کریں تواس یقین کے ساتھ کریں کہ اللہ پاک آپ کی ہر دعا قبول فر ما ئیں گے۔ ہر حاجت پوری فر مائیں گے۔ اپنی نیت کو پاک صاف رکھیں۔ تو آئیے میں آج کا وظیفہ آپ کو بتاتا ہوں۔ دن میں کسی بھی وقت گھر یا مسجد کے صحن میں قبلہ رخ ہو کر تین بار سجدہ کریں ۔ اس کے بعد جو ہے وہ سو مرتبہ یہ اسم مبارک پڑ ھیں۔ الو ھاب یہ سو مرتبہ پڑ ھیں۔ انشاء اللہ جو بھی حاجت ہوگی ۔ وہ جلدی پوری ہو جائے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *