”اور وظیفوں کی کیا ضرورت ہے ؟ رمضان میں سارے وظیفوں کا سردار وظیفہ کر لیں۔“

السلام علیکم ۔۔۔اسلامک لیڈرکےپیارےدوستو۔۔۔۔ آج کل لوگ غم پریشانیوں اور مختلف تکلیفوں میں گھرے ہوئے ہیں لہذا آج ہم آپ کو ایسا عمل بتانے جا رہے ہیں جو جنت میں لے جانے والا عمل ہے تنگ دستی کا علاج، دل کی طہارت، بلاؤں کا تریاق، روح کی مسرت، روحانی پریشانیوں کا علاج، غربت و افلاس کا حل، دوزخ سے نجات کا ذریعہ اور شفاعت کی کنجی ہے۔آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں سکون آ جائے آپ کے غم پریشانیاں دور ہوجائیں پھر آپ اس رمضان روزانہ یہ عمل لازمی کریں۔۔آپ سےبس درخواست ہے ہماری آج کی اس ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیے گا تاکہ آپ کی بہتر طور پہ راہنمائی ہوسکےاور اگرآپ اسلامک لیڈر کی ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک آپ نے ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا تو سب سے پہلے ہمارا چینل ضرور سبسکرائب کر لیجئے اور ساتھ ہی لگے بیل بٹن کو بھی پریس کر لیں تاکہ آپ کو ہماری اپلوڈ ہونے والی مزید معلوماتی ویڈیوز کا نوٹیفکشن ملتا رہے۔ عزیز خواتین وحضرات۔۔۔

اللہ جل شانہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس کی ذات پاک نے ہمیں اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا امتی بنایا اور ہمارے دلوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا شرف بخشا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلسلہ نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسلک فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت آج ہم اور آپ مسلمان ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی بدولت دین اسلام دنیا میں پھیلا ۔ لہذا اس رمضان آپﷺ پر درود وسلام کا عمل کیاجائے۔درود و سلام اللہ تعالیٰ کی ان با برکت نعمتوں میں سے ہے جو اپنے دامن میں بے پناہ فیوض و برکات سمیٹے ہوئے ہیں۔ یہ ایسی لازوال دولت ہے کہ جسے مل جائے اس کے دین و دنیا سنور جاتے ہیں۔ درود و سلام محبوبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف، اللہ تعالیٰ کی رحمت کا خزانہ، گناہوں کا کفارہ، بلندیِ درجات کا زینہ، قربِ خداوندی کا آئینہ، خیر و برکت کا سفینہ ہے۔ ایک سائل حضرت علیؓ کے پاس آ یا اور عرض کیا کہ مجھے کچھ دیجئے ،میں تنگدست ہوں۔

حضرت علی ؓ کے پاس اس وقت دینے کے لیے کوئی چیز نہ تھی، آپ نے دس بار درود پڑھ کر سائل کی ہتھیلی پر پھونک مار کر فرمایا ہتھیلی بند کر دو، سائل نے باہر جا کر جب ہتھیلی کھولی تو سونے کے دیناروں سے بھری پڑی تھی۔ایک صحابی حضور ﷺ کی خدمت میں آئے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں نے جو اپنا وقت رکھا ہے وظائف کے لئے اس میں چوتھا حصہ درود پڑھتا ہوں اور تین حصے باقی وظیفے پڑھتا ہوں آپ ﷺ نے فرمایا درود بڑھاؤ اس نے کہا اچھا حضورﷺ اب میں دو حصے درود پڑھوں گا اور دو حصے باقی آپ ﷺ نے فرمایا درود کو اور بڑھاؤ اس نے کہا حضورﷺ اچھا میں اپنے وقت کے تین حصے درود میں صرف کروں گا ایک حصے میں باقی وظیفے پڑھو گا آپﷺ نے فرمایا اور بڑھاؤ اس نے کہا آقا ﷺ اب میں سارے وظیفے چھوڑ کر صرف درود شریف پڑھا کروں گا ۔فرمایا پھر اس درود کی برکت سے تیرا ہر غم مٹ جائے گا اس لئے اور وظیفوں کی کیا ضرورت ہے جب درود پاک تمہارے پاس موجود ہے طواف ہے صفا مرویٰ ہے منیٰ ہے عرفات ہے مزدلفہ ہے کھڑے ہیں بیٹھے ہیں درود پڑھو اور خاص طور پر جمعہ کے دن کے درود کے بارے میں حضورﷺ نے فرمایا کہ جو جمعہ کے دن میرے اوپر درود پڑھتے ہیں میرے اوپر وہ درود پیش کیاجاتا ہے۔

اللہ تبارک و تعالیٰ بھی فرشتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحمتیں بھیجتے ہیں اور فرشتے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بلندی اور درجات کی دعا کرتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کو حکم دیا کہ وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ و سلام بھیجیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں علوی اور سفلی دونوں عالم متحد ہو جائیں۔ دوستوآپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں سکون آ جائے آپ کے غم پریشانیاں دور ہوجائیں پھر آپ روزانہ یہ عمل کریں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھے۔درود پڑھنے والی زبان اللہ کو بہت پسند ہے اور اُن زبانوں سے نکلنے والی دعائیں بہت جلد قبول ہوتی ہیں درود شریف پڑھنے کے فضائل تو بے شمار ہیں جن کے بیان کیلئے زندگی کافی نہیں۔ آپ جتنی نمازیں پڑھ لیں روزے رکھ لیں، حج زکوٰ ۃتمام نیک اعمال و احکامات جو ہم کر رہے ہیں وہ سب ہم اللہ تبارک وتعالیٰ کیلئے کر رہے ہیں یہ تمام اعمال بھی اللہ تعالیٰ قبول فرمانے والا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنا ایک ایسا عمل ہے جو صرف ہونٹ ہلانے سے بھی قبول ہو جاتا ہے۔

یہ ایک ایسا ذکر ہے جو کبھی رد نہیں ہوتا ،اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہوتا ہے ۔باقی جو بھی عبادات کی جاتی ہیں ان کے بارے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قبول ہے کہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ تم ایک نیکی کرتے ہو تو ہم تمہیں اس کا 10 گنا اجر دیتے ہیں تو درود شریف پڑھنا تو ایک نیکی ہے اوراس سے بڑی نیکی کیا ہے۔درود و سلام ایک ایسا محبوب و مقبول عمل ہے جس سے گناہ معاف ہوتے ہیں، شفا حاصل ہوتی ہے اور دل و جان کو پاکیزگی حاصل ہوتی ہے پڑھنے والے کے لئے سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ اسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنفس و نفیس سلام کے جواب سے مشرف فرماتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صلوٰۃ و سلام کسی صورت میں اور کسی مرحلہ پر بھی قابلِ رد نہیں بلکہ یہ ایسا عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ضرور قبول ہوتا ہے اگر نیک پڑھیں تو درجے بلند ہوتے ہیں اور اگر فاسق و فاجر پڑھے تو نہ صرف یہ کہ اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں بلکہ اس کا پڑھا ہوا درود و سلام بھی قبول ہوتا ہے۔

اللہ رب العزت ان حضرات کو جوپریشان ہیں تکلیف میں ہیں بیماری کے اندر مبتلا ہیں ان کویہ وظیفہ کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔۔۔دوستو ہم امید کرتے ہیں آپ کو ہماری آج کی یہ ویڈیو ضرور پسند آئی ہوگی۔ابھی ہی اس ویڈیو کو دوسروں تک شیئر کیجئے گاکیونکہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپکی بگڑی بنا سکتا ہے۔ جلدی کریں نیکی میں دیر نہ کریں شاید آپ کا ایک عمل کسی کی کھوئی ہوئی زندگی واپس لوٹا دے۔اور اگر آپ ہمارے چینل اسلامک لیڈر کو سبسکرائیب کر چکے ہیں تو اپنی رائے سے ہمیں کمنٹس کے ذریعے ضرور آگاہ کیجئے گا۔کمنٹس میں آپ ہم تک اپنے سوالات بھی پہنچا سکتے ہیں۔ہمارے چینل کو اسی طرح دیکھتے رہیے۔۔۔۔ ہم پھر حاضر ہونگے ایک نئے ٹا پک کے ساتھ۔اپنا بہت سا خیال رکہیے گا ۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.