”رمضان میں آیت الکرسی کے کرشمات ۔۔۔۔۔۔ ہر مشکل حل“

السلام علیکم ۔۔۔اسلامک لیڈرکے پیارے دوستو۔۔۔ مہینوں کا سردار ’’محرم‘‘ ہے، دنوں کا سردار ’’جمعہ‘‘ ہے… کلاموں کا سردار ’’قرآن‘‘ ہے … قرآن کی سردار ’’بقرہ‘‘ ہے… بقرہ کی سردار ’’آیۃ الکرسی‘‘ ہےیہ آیت الکرسی ہے جو قرآن کریم کی تمام آیات سے عظیم آیت ہے اور جس کی بڑی فضیلت صحیح احادیث سے ثابت ہےیہ اللہ تعالی کی صفات جلال ،اس کی علوشان اور اس کی قدرت وعظمت پر مبنی نہایت جامع آیت ہے ۔آیت الکرسی قرآن پاک کی سب سے لمبی اوررتبے کے لحاظ سے سب سے اونچی آیت ہے یہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 255 ہے جسے احادیث میں آیت الکرسی کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کے آخر میں اللہ تعالیٰ کی کرسی کا ذکر ہے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ان سے پوچھا:’’اے ابو منذر ! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس کتاب اللہ کی سب سے زیادہ عظمت والی آیت کون سی ہے ؟‘‘کہتے ہیں میں نے جواب دیا ،اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی زیادہ جانتے ہیں ۔

رسول اللہ ﷺ نے (دوربارہ) پوچھا:’’اے ابومنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے پاس کتاب اللہ کی سب سے زیادہ عظمت والی آیت کون سی ہے ؟‘‘میں نے کہا :(الله لااله الاهو الحي القيوم) (یعنی آیت الکرسی)تورسول اللہ ﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا:’’اللہ کی قسم !(تونے درست کہا)اے ابو منذر!تمہیں علم مبارک ہو.اسی لحاظ سےدوستو آج ہم آپ کو ایسا عمل بتانے جا رہے ہیں جس کے کرنے سے آپ کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی بے روزگاروں کو روزگار مل جائے گا اور تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ آپ سےبس درخواست ہے ہماری آج کی اس ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیے گا تاکہ آپ کی بہتر طور پہ راہنمائی ہوسکےاور اگرآپ اسلامک لیڈر کی ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک آپ نے ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا تو سب سے پہلے ہمارا چینل ضرور سبسکرائب کر لیجئے اور ساتھ ہی لگے بیل بٹن کو بھی پریس کر لیں تاکہ آپ کو ہماری اپلوڈ ہونے والی مزید معلوماتی ویڈیوز کا نوٹیفکشن ملتا رہے۔

عزیز خواتین وحضرات۔۔۔ حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ میرا کھجور ں کا ایک کھلیا ن تھا ،میں دیکھتا تھا کہ روزآنا اسمیں سے کچھ کھجورکم ہو جاتی ہے ،چنانچہ ایک رات میں اسکی نگرانی کر نے لگا، دیکھتا ہو ں کہ ایک شخص نوجوان لڑکے کی شکل میں ظاہر ہوا، میں نے اس سے سلام کیا؛اس نے سلام کا جواب دیا؛ میں نے پوچھا :تو انسان ہے کہ جن ؟ اس نے جواب دیا کہ میں جن ہوں ؛ میں نے کہا ؛اپنا ہاتھ دکھلاؤ اس نے اپنا ہاتھ دکھلایا،کیا دیکھتا ہوں کہ اسکا ہاتھ کتے کے ہاتھ جیسا ہے اور اس پر کتے جیسے بال ہیں؛میں نے سوال کیا کہ کیا جنوں کی خلقت ایسی ہی ہے ؟ [اس نے ہاں کہہ کر جواب دیا اور ]کہا کہ تمام جن جانتے ہیں کہ ان میں مجھ سے طاقتور اور کوئی شخص نہیں ہے ۔ لیکن تمہارے سامنے میں مجبور ہوں ]حضرت ابی بن کعب نے کہا کہ تو یہاں کیا کرنے آیا ہے ؟اس نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہو ا کہ تم صدقہ وخیرات پسند کرتے ہو تو میں نے چاہا کہ میں بھی اس سے محروم نہ رہوں ، حضرت ابی بن کعب کہتے ہیں کہ میں نے کہا : وہ کیا چیز ہے جو تم لوگوں سے ہمیں محفوظ رکھے ؟اس نے کہا کہ کیا تم آیۃ الکرسی [اللہ لاالہ الاھو]پڑھتے ہو ؟[یعنی کیا تمھیں یہ آیت یاد ہے ]حضرت ابی بن کعب نے جواب دیا ؛ ضرور یاد ہے،

اس جن نے کہا کہ اس آیت کو اگر صبح پڑھ لو گے تو شام تک ہم سے محفوظ رہو گے اور جب شام کو پڑھ لو گے تو صبح تک ہما ر ے شر سے محفوظ رہوگے،حضرت ابی بن کعب نے کہا کہ صبح کو میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سا را قصہ سنا دیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ؟ صدق الخبیث”خبیث نے سچ کہا ہے۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ جناب رسالت مآب محبوب کائناتﷺ نے ارشاد فرمایا، جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسکو دوسری نماز تک اپنی حفاظت میں رکھتا ہے اور آیت الکرسی کی حفاظت صرف نبی، صدیق یا شہید ہی کرتا ہے۔یہ آیت مبارکہ اللہ کی ذات اور صفات کے بیان میں ایک جامع آیت ہے۔ ارشاد فرمایا کہ اللہ کے سواءکوئی ذات عبادت اور بندگی کی مستحق نہیں ہے،آیت الکرسی کی طاقت اور برکت کا شیطان کو بھی اعتراف ہے اور خود بتا رہا ہے کہ جہاں یہ پڑھی جائے گی

وہاں نہ تو اس کی رسائی ہے اور نہ کسی اور کی کیونکہ اس گھر اور جگہ کی حفاظت اللہ فرماتا ہے اور اسی بارے میں حضرت علی ؓ کا ارشاد ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے شیطان بھاگ جاتا ہے اور تین دن تک اس گھر میں داخل نہیں ہوتا اور چالیس دن تک اس مکان پر سحر کا اثر نہیں ہوتا اور حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھتا ہے اللہ اس کی حفاظت کے لئے دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو صبح تک اس کی حفاظت کرتے ہیں۔دوستو۔۔۔ہم حفاظت کے لئے کیا کیا تدبیریں کرتے ہیں اور ہمارے آقا ﷺ نے حفاظت کے لئے کتنا آسان عمل بتلایا ہے کہ آیت الکرسی پڑھ لو اور اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے گا ایک شخص نے عرض کیا ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ایسی چیز بتائیں کہ مجھے اس سے نفع ہو۔

فرمایا آیت الکرسی پڑھا کر۔ نگہبانی کرے گا اللہ تیری اور تیری اولاد کی اور نگاہ رکھے تیرے گھر پر یہاں تک کہ تیرے ہمسائے اور ان کے گھر بھی اللہ کی حفاظت میں ہوں گے۔۔جو شخص صبح کو اس آیت کو پڑھ لیگا تو شام تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا اور اگر شام کو پڑھ لیگا توصبح تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ آپ ان کرشمات کو جان کر آیت الکرسی کو پڑھنا اپنا معمول ضرور بنائیں گے اللہ تعالی ہم سب کو آیت الکرسی پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ دوستو ہم امید کرتے ہیں آپ کو ہماری آج کی یہ ویڈیو ضرور پسند آئی ہوگی۔ابھی ہی اس ویڈیو کو دوسروں تک شیئر کیجئے گاکیونکہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپکی بگڑی بنا سکتا ہے۔ جلدی کریں نیکی میں دیر نہ کریں شاید آپ کا ایک عمل کسی کی کھوئی ہوئی زندگی واپس لوٹا دے۔اور اگر آپ ہمارے چینل اسلامک لیڈر کو سبسکرائیب کر چکے ہیں تو اپنی رائے سے ہمیں کمنٹس کے ذریعے ضرور آگاہ کیجئے گا۔کمنٹس میں آپ ہم تک اپنے سوالات بھی پہنچا سکتے ہیں۔ہمارے چینل کو اسی طرح دیکھتے رہیے۔۔۔۔ ہم پھر حاضر ہونگے ایک نئے ٹا پک کے ساتھ۔اپنا بہت سا خیال رکہیے گا، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.