روزانہ 100 بار یہ وظیفہ پڑھیں اللہ وہاں سے رزق دے گا جہاں سے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔

قارئین آج ہم آپ سے جووظیفہ شیئر کرنے جا رہے ہیں یہ بہت ہی زبردست ہےاوربہت ہی چھوٹا سا عمل ہےاوراس کوہرکوئی آرام سےکرسکتا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کےکرنےسے اللہ رزق کے دروازے اس کے لئے کھول دے گا اور اتنا رزق ملے گا سمیٹا نہ جائے گا لیکن اس کےکرنے سے پہلےآپ کو مکمل یقین ہوناچاہیے پانچ ٹائم نماز کی پابندی لازم ہےاورحلال رزق کمانا ہے کیونکہ حلال رزق کمانا بھی ایک عبادت کےبرابر ہے تو ہم اپنے وظیفہ کی طرف آتے ہیں کرنا آپ کو یہ ہے کہ رات کوعشاء کی نماز کےبعد جب سونےکوجائیں یعنی اورکوئی کام باقی نہ ہوتوآپ نے باوضو ہوکردرود پاک اول آخر پڑھنا ہے اوراس کے بعد ایک سومرتبہ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اس عمل کوکرتے ہوئے آپ نے یہ خیال رکھنا ہے کہ آپ کے دماغ میں کوئی بھی دنیاوی سوچ نہ آئے بلکل فری زہن سے کرنا ہے اورسو مرتبہ پڑھنا ہے۔ جو لا الہ الاالله الملک الحق المبین کا سو مرتبہ ورد کرے گا تو خدائےعزیز و غالب اسے فقر سے پناہ دے گا ، وحشت قبر کو ختم کرے گا اور اس کو بے نیازبنا دے گا اور وہ دروازہ جنت پر دستک دینے والا ہوگا۔ ہر ضرورت اور مشکل کے لیے :

۔ بعد نماز سنت فجر اگر کوئی شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 90 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہمیشہ ورد میں رکھے انشاءاللّہ کوئی مشکل پیش نہ آئے گی ۔ جب بھی ضرورت کے وقت پڑھے گا ، ہر مقصد میں کامیابی اور مشکل آسان ہوگی ۔ مالی پریشانی سے بچنے کے لیے اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے ۔ رزق میں برکت کیلئے روزانہ فجر کی نماز بعد یَاغَنِیُّ پانچ ہزار مرتبہ چالیس دن تک پڑھیں انشاء اللہ ہزاروں سے لاکھوں پتی ہوجائیں گے۔ اور کام پر جاتے ہوئے راستے میں یَارَازِقُ پڑھتے جائیں۔ شارٹ کٹ اور بغیر سوچے سمجھے اٹھایا جانیوالا قدم کبھی انسان کو سخت ترین مشکلات میں مبتلا کر دیتا ہے اور اس میں سے ایک قرض بھی ہے۔ ہمارے معاشرے میں قرض لینے کی وبا اس قدر عام ہو چکی ہے کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر اپنی چھوٹی اور بڑی ضرورت اور کئی مرتبہ بغیر کسی پلاننگ کے کاروبار کیلئے قرض لے لیتے ہیں، کاروبارکیونکہ پلاننگ کے بغیر شروع کیا گیا ہوتا لہٰذا اس کا بھٹہ جلد ہی بیٹھ جاتا ہے اور آدمی قرض داروں کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہونے لگ جاتا ہے۔

کوشش کی جانی چاہئے کہ کوئی بھی کاروبار کرنے سے پہلے پوری پلاننگ کر لی جائے اور اگر قرض اٹھانا ضروری ہی ہے تو کوشش کی جائے کہ اپنی پلاننگ میں اس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو منظم کیا جائے۔ مگر ایسے لوگ جو قرض کے چکر میں پڑھ چکے ہیں اور گردن تک اس میں دھنسے ہوئے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ مزید قرض لینے سے اجتناب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرض کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار وضع کریں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس سے اپنی پریشانی کیلئے ​​​​​​​ رجوع کریں ۔ قرض کی دلدل میں دھنسے افراد پنج گانہ نماز کو اپناتے ہوئے درود شریف کا ورد بھی رکھیں اور روزانہ تین بار استغفر اللہ کی تسبیح تین بار پڑھیں۔ اس کے ساتھ اللہ سبحان و تعالیٰ کا اسم مبارک یا لطیف روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھیں ، یہ اولیا اللہ کا معمول رہا ہے کہ وہ اس اسم مبارکہ کا وردِ کثیر رکھتے تھے، اس اسم مبارکہ کا ورد کرنے والا سخت ترین مشکلات سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔اولیا کرام نے اس ورد کی بدولت سلوک کی بہت سے منازل بھی طے کیں۔ یہ اسم مبارکہ رب تعالیٰ کے لطف و کرم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.