سحری میں کھانے کے بعدیہ چیز کھال یں روزے میں سارا دن پیاس نہیں لگے گی

لوگوں کو گرمیوں پیاس لگنے کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ روزے میں سحری کے وقت دہی کھا لیا جائے تو سارا دن پیاس نہیں لگتی۔لیکن دہی کے علاوہ بھی کئی ساری چیزیں ہیں جن کو اگر آپ سحری میں کھالیں تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔اگر آپ سحری میں دودھ میں پانی ملاکے پی لیں تو اس سے بھی آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔

اس کے علاوہ آپ سحری میں تخم بالنگا کا استعمال کریں کریں گے تو اس سے بھی آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔تخم بالنگا کئی فوائد سے مالامال ہے۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ اس میں نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ یہ پوٹاشیئم اور اومیگا 3سے بھرپورہے۔ آرتھرائیٹس کےدرد میں بھی آرام دیتا ہے۔ نیند کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے۔آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مدافعتی نظام کو مزید طاقت فراہم کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔لہذا سحری میں تخم بالنگا کا استعمال ضرور کریں، کیونکہ اس سے ایک تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی دوسرا آپ کا سارا دن فریش اور انرجی سے بھرپور ہوگا۔آپ تخم بالنگا کا استعمال دودھ کے ساتھ کرسکتے ہیں ،ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا شامل کریں اور سحری کے وقت یہ دودھ پی لیں ۔ اس مشروب کا استعمال آپ افطار پر بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ مشروب آپ کو انرجی فراہم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ اگر یہ مکسچر بنا کر سحری کے بعد اس کا ایک چمچ استعمال کر لیا جائے

تو سارا د ن سخت گرمی میں بھی پیاس نہیں لگے گی اور روزہ بہت ہی آسانی سے گزرے گا۔ روزے میں پیاس نہیں لگے گی ایک پاؤ گلقند خالص لیکر اس میں 1 تولہ چھوٹی الائچی پیس کر ملا دیں۔ سحری کے بعد ایک چمچ کھانے سے سارا دن آپکو پیاس نہ لگے گی۔آزمودہ ھے۔اس کے علاوہ روزہ اگر صحیح بغیر پیاس کے گزارنا چاہتے ہیں تو سحری کے بعد نماز فجر پڑھنے کے بعد یہ وظیفہ کر لیں تو بھی آپ کو سارا دن پیاس محسوس نہیں ہو گی ۔وظیفہ کو پڑھ کر صرف چہرے پر ہاتھ پھیرلیں سارا دن پیاس نہ لگے گیرمضان المبارک میں فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سورۂ کوثر صرف ایک مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر چہرے پر پھیرنے سے روزے کی حالت میں پیاس بالکل نہیں لگے گی۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.