صبح سحری کے وقت 41 بار سورہ یٰسین کی 1 آیت اللہ سے جو مانگو گے ضرور مل جائے گا۔

سحری کے وقت اکتالیس بار سورہ یٰسین کی یہ والی آیت پڑھتی ہوں اور ہر دعا فوراً قبول ہو جاتی ہے۔سورہ مائدہ کی آیت نمبر 58 میری بہت آزمائی ہوئی ہے اور میرے لئے ماسٹر کی ہے، عمل کا طریقہ: تین مرتبہ درود شریف گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین کی آیت نمبر 58 اکتالیس مرتبہ پھر تین مرتبہ درود شریف اس عمل کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک کر جو بھی دعا مانگی جائے

اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوجاتی ہے ایک دن کچھ یوں ہوا کہ میرا ٹیسٹ تھا اور اس سے ایک دن پہلے میں کالج نہیں گئی تھی جس کی وجہ سے میں ٹیسٹ سے بے خبر تھی میں نے اسی وقت یہ عمل کیا اور دعا کی کہ میرا ٹیسٹ آج نہ ہو کل ہو دعا مانگی تھی کہ سر نے کہا آج ٹیسٹ نہیں ہوگا اور میری دعا قبول ہوئی اور مجھے ٹیسٹ یاد کرنے کا موقع مل گیا. جب بھی مجھ سے کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں یہی سورہ یٰسین کی آیت 58 مرتبہ پڑھتی ہوں پڑھنے کی دیر ہوتی ہے مجھے میری وہ چیز مل جاتی ہے، اس عمل کو میں نے اپنے امتحانات میں بھی بہت آزمایا اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔

میرا مشکل سے مشکل پیپر آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔اب چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے تو اس عمل کو سحری کے وقت کیا جائے تو بہت فوائد حاصل ہوں گے۔قرآن مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑهنے والے کی سفارش کرتی ہے اور اپنے سننے والے کی بخشش کرتی ہے خوب سن لو وه سورت یٰسین ہے ۔آسمان و زمین کی پیدائش سے پہلے تلاوت :حضرت ابي هريرة رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : بے شک الله تعالی نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے ایک ہزار پہلے سورت طه اور سورت یسین کو پڑها ، یعنی ان کی قراءت کو ظاہرکیا اوران کی تلاوت کے ثواب کوبیان کیا۔

جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا کہ خوشخبری ہے اس امت کے لیئے جس پر یہ قرآن یا طه ويس نازل ہوگا ، اور خوش قسمت ہیں وه سینے جو اس کو محفوظ یعنی حفظ کریں گے ، اور خوش قسمت ہیں وه زبانیں جو زبانی یا دیکهہ کر اس کی تلاوت کریں گی ۔ رسول اللہ ﷺ کی تمنا :حضرت ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : میں پسند کرتا ہوں کہ سورت یٰس میری امت کے ہر إنسان کے دل میں ہو ۔صبح و شام خوشی میں :حضرت يحيٰى بن ابي كثير سے روایت ہے فرمایا کہ : جس شخص نے صبح کو سورت یسین کی تلاوت کی تو وه شام تک خوشی میں رہے گا ، اور جس شخص نے شام کو سورت یسین کی تلاوت کی تو وه صبح تک خوشی میں رہے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.