مشکلات اور مصائب ختم کرنے کا خاص الخاص عمل

اس مرتبہ حج پر مجھے منیٰ میں ایک خاتون نے ہر مشکل کے حل کیلئے 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کیلئے بتایا۔ جب بھی مجھے کوئی مشکل یا مجھ پر مصیبت آتی ہے تو میں یہ عمل کرتی ہوں اللہ کے فضل سے مشکلیں ختم اور مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔

رزق میں برکت کیلئے مجرب عملرزق میں ترقی اور برکت کے لیے یا کوئی کام جو بس سے باہر ہو اور کوئی وسیلہ نظر نہ آتا ہو یا کسی کام میں آسانی اور جلدی مطلوب ہو تو سورۂ مزمل ایک بیٹھک میں 41 مرتبہ 3 دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔

کامیابی و کامرانی کیلئےفجر کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین‘ سورۂ مزمل اور سورۂ فجر پڑھیں۔ ظہر کی نماز کے بعدسورۂ فتح پڑھیں۔ عصر کی نماز کے بعد سورۂ بینا پڑھیں۔

مغرب کی نماز کے بعد سورۂ واقعہ پڑھیں۔ عشاء کی نماز کے بعد سورۂ سجدہ ‘ سورۂ ملک‘ سورۂ بقرہ اور آل عمران کا آخری رکوع پڑھیں۔انشاء اللہ ہر کام میں کامیابی و کامرانی ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.