”پورے رمضان چلتے پھرتے یہ 1 لفظ پڑھ لو اللہ کی قسم اتنی نعمتیں ملیں گی کہ سمیٹنا مشکل ہو جائیں گے سچا واقعہ سنو ایمان تازہ ہوجائے گا۔“v

السلام علیکم ۔۔۔اسلامک لیڈرکےپیارے دوستو ۔ ہمیں اللہ تعالی کا بے انتہا شکر ادا کرنا چاہیے کہ رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ ایک بار پھر ہماری زندگی میں ہمیں نصیب ہوا ہے اس ماہ میں اللہ تعالی اپنے بندوں پر اپنا خاص رحم و کرم کرتا ہے اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ رمضان المبارک بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس مہینے میں انسان اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں سے مستفید ہوتا ہے ۔تو آج ہم آپ کو نہایت ہی مجرب عمل بتانے جا رہے ہیں جوآپ رمضان مبارک میں چلتے پھرتے کسی بھی وقت کر سکتے ہو اس وظیفے کے کرنے سے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کو بے شمار نعمتوں سے نوازے گا ۔

معزز سامعین گرامی آپ سے ضلع مانسہرہ کا ایک واقعہ شئر کرتا جاؤں جو مجھے ایک دوست نے بتایا وہ کہنے لگے بھائی مانسہرہ کے علاقہ ڈھوڈیال میں ایک آدمی جس کا نام دے محمد ریاض تھا۔ ماشاللہ ان کے چار بیٹے تھے جن میں سے ایک بیٹا بہت لائق تھا اس نے ایبٹ آباد سے ایم بی بی ایس پی بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا جاب کرنے کے بعد انہوں نے مانسہرہ میں اپنا ایک ہسپیتال بنا لیا۔ اسی دوران ان کی سعودی عرب میں ملازمت ہو گئی اور والدین کو حج کروایا گاؤں میں بہت سے لوگ ان سے جیلس ہوا کرتے تھے کہ ان کے بیٹے بہت اچھے ہیں اور سب کی جاب لگ گئی ہے سب اپنی اپنی نوکری کرتے ہیں ۔ ان کے مخالفین میں سے کسی نے ان کے بڑے بیٹے پر جادو کردیا ابھی سعودی عرب میں جاب کے دو سال ہی گزرے تھے کہ ان کے بڑے بیٹے کا دماغ خراب ہوگیا۔ اور ان کو گاوں لایا گیا ان کے والد صاحب بہت ہی پریشان حال تھے۔

آپ خود جانتے ہیں کہ بیٹے کی اس طرح حالت ہو تو والدین بہت ہی اداس ہو جاتے ہیں اور ان کے بیٹے کی اتنی حالت خراب ہوگئی تھی کہ اس کو اپنا نام تک یاد نہیں رہا تھایہاں تک کہ اس کو اپنے والدین کی بھی پہچان نہیں ہو رہی تھی انہوں نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی تھی جہاں سے علاج نہ کروایا ہو لیکن کسی ڈاکٹر کی دوائی سے آرام نہیں آیا تھا ان کے والدین کی پریشانی کی وجہ سے اتنے مایوس ہو گئے تھے کہ ان کو اب یقین نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ٹھیک ہو پائے گا یا نہیں پھر ایک دن ایسا ہوا کہ گاؤں میں ایک تبلیغی جماعت آئی جس میں بہت بڑے بڑے علماء بھی شامل تھے ۔

اسی دوران ریاض بھائی نے ساتھیوں کی دعوت کے لئے گھر سے کھانا تیار کروایا اور کھانا مسجد لے کر گئے ۔ ریاض بھائی کے ساتھ ان کا بڑا بیٹا ڈاکٹر بھی موجود تھا ان میں سے ایک عالم جو بزرگ تھے اللہ کے ولیوں کی نظر بہت تیز ہوتی ہے دیکھتے ہیں سارا معاملہ سمجھ گئے اور ریاض بھائی سے کہنے لگے کہ ان کے بیٹے کے اوپر بہت سخت کسی نے جادو کیا ہے ۔ اور نظر بد کا شکار ہے اس کا علاج میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ دو دن بعد رمضان المبارک کا با برکت مہینہ آ رہا ہے اس مہینے میں چلتے پھرتے آپ ۔۔۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔۔۔۔ پڑھتے رہا کریں ۔ اس کے علاوہ کوئی علاج نہیں پھر دیکھنا جلدی انشاءاللہ آپ کا بیٹا مکمل صحت یاب ہوجائے گا ریاض بھائی نے مایاں یوسی کی چادر کو چھوڑا اور جیسے ہی رمضان المبارک کا با برکت مہینہ آیا اس وظیفے کا ورد شروع کر دیاتیرا دن گزرنے کے بعد ہی پورا گاؤں حیران رہ گیا کہ ان کا بیٹا جو پاگل ہوگیا تھا وہ ٹھیک ہوگیا۔

آج دس سال گزر گئے ہیں ان کے بیٹے کا مانسہرہ میں بہت بڑا ہسپتال ہے ۔ اور دنیا ان کو ڈاکٹر بلال کے نام سے جانتی ہے اسلامک لیڈر کے پیارے دوستو آپ خود دیکھ لیں کہ اس تسبیح کی کتنی زیادہ فضیلت ہے اور کتنے زیادہ فوائد ہیں۔اس تسبیح کو رمضان المبارک میں بھی زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں اور رمضان المبارک کے علاوہ بھی عام دنوں میں بھی اس تسبیح کو اپنا معمول بنا لیجئے انشاءاللہ آپ کی ہر دکھ تکلیف پریشانی ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گی ویسے بھی اللہ تعالی کے پاک کلمات میں بہت زیادہ برکت ہے۔دوستو ہم امید کرتے ہیں آپ کو ہماری آج کی یہ ویڈیو ضرور پسند آئی ہوگی۔ابھی ہی اس ویڈیو کو دوسروں تک شیئر کیجئے گاکیونکہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپکی بگڑی بنا سکتا ہے۔ ہمارے چینل کو اسی طرح دیکھتے رہیے۔۔۔۔ ہم پھر حاضر ہونگے ایک نئے ٹا پک کے ساتھ۔اپنا بہت سا خیال رکہیے گا، اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.