حضرت جبرائیل ؑ کا حضور ﷺ کو بتایا ہوا نسخہ

اس تحریر میں حضرت جبرائیل ؑ کا حضور ﷺ کو بتایا گیا نسخہ پیش کیاجارہا ہے ۔ جس سے جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو فوری ختم ہوجاتا ہے یہ نسخہ دنیاوی نہیں بلکہ سماوی ہے جس کو اللہ کے حکم سے جبرائیلؑ نے حضورﷺ کی خدمت اقدس میں پیش کیا اب اس بات کو خود ہی اندازہ لگالیجئے کہ جو نسخہ اللہ تعالیٰ نے خود حضورﷺ کو دیا ہو وہ کتنا شافی ہوگا۔ یہ نسخہ یہ دوا ہر قسم کے درد کے لئے بے حد مفید ہے کمر درد معدہ میں درد دل کا درد سردرد اور کان کے درد کے لئے مفید ہے اس کے علاوہ منہ اور بغلوں کی بدبو کو دور کرتا ہے مثانہ پتھری کو توڑتا ہے اور دانتوں کے درد اور تمام اعضاء کی سستی ختم کرتا ہے اگر ایک سال میں صرف ایک ہفتہ اس نسخہ کے اجزاء سے بنی یہ معجون کھا لے تو انشاء اللہ کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی وہ شخص کسی بھی قسم کے درد میں مبتلا نہیں ہوگا اور جس شخص کی چار بیویاں بھی ہوں تو وہ شخص بھی خوشحال ازدواجی زندگی گزارے گا ۔مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے کہ کوئی بھی بیماری من جانب اللہ ہوتی ہے

اور بے شک اللہ نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ﷺ ہے ۔مسلم کی روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہر بیماری کی دوا ہے جب بیماری کی دوا پہنچ جاتی ہے تو اللہ کے حکم سے وہ بیماری دور ہوجاتی ہے اب یہ الگ بات ہے کہ کسی نے وہ دوا تلاش کر لی اور کسی کو نہیں ملی بیماریوں کے علاج کے لئے بہت سے معروف طریقے ہیں جیسے روحانی علاج ،دوا اور غذا کے ساتھ علاج یہ وہ علاج ہیں جن طریقوں سے علاج کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت سے ثابت ہے یعنی روحانی علاج سے بھی ثابت ہے دو ا غذا اور حجامہ کے ذریعے بھی ثابت ہے ۔روحانی اور جسمانی بیماریوں سے نجات کے لئے یقین اور علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہوتا ہے اگر یقین میں پختگی ہوگی تو بیماری سے شفا بھی اسی قدر تیزی سے ہوتی ہے آئمہ محدثین نے کتاب الطب کے نام سے ابواب بھی قائم کئے ہیں اور بعض آئمہ نے طب پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں اور اب سائنسی تحقیقات بھی تھک ہار کر واپس پلٹ رہی ہیں

غیر مسلم سائنسدان بھی اب جان چکے ہیں کہ طب نبویﷺ میں بتائے ٹوٹکے کتنے طاقتور اور آزمودہ ہوتے ہیں طب نبوی ﷺ سے لیا گیا ایک نسخہ بتاتے ہیں آپ کو اس نسخہ کی تمام اشیاء کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے باآسانی مل جائیں گی۔اجزاء یہ ہیں ۔خولنجان،سونٹھ،کباب چینی،عقرقرحا،اگرخام(جسے عود ہندی بھی کہاجاتا ہے)،لونگ ،نخود سیاہ(یعنی کالے بھنے ہوئے چنے)،جاوتری،پوست خشخاش،دیسی اجوائن اور پوست کابلی ھڑ،لسوڑا یہ سب اشیاء 10،10 گرام لے لینی ہیں۔اب سب کو کوٹ کر چھان لیجئے اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ مصری اور شہد ڈال لیجئے گائے کا دودھ اتنا ڈال لیجئے کہ اسے آسانی سے گوندھا جاسکے پھر ان سب دواؤں کو اس طرح گوندھنا ہے کہ ایک قوام بن جائے چھ ماشے کے حساب سے خوراک لینی ہے ایک خوراک صبح ناشتے میں گرم دودھ کے ساتھ لیجئے

انشاء اللہ تمام قسم کے دردوں کے لئے بہت ہی مفید ترین نسخہ ہے ہمارے معاشرے میں ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاء کے درد کی شکایت کرتا نظر آتا ہے کوئی سردرد سے پریشان ہے تو کوئی کھٹنوں کے درد کا شکار ہے اور اکثر لوگ کمردرد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں تو غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے تو ان تمام قسم کے دردوں کا علاج آپ اپنے گھر میں ہی اس نبوی نسخہ سے کر سکتے ہیں اور ان تمام قسم کے دردوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں جو حضرات کمزور ہوں وہ یہ نسخہ ایک یا دو ہفتہ استعمال کر کے دیکھیں انشاء اللہ آپ اپنے جسموں میں قوت محسوس کریں گے اور تمام قسم کی سستی دور ہوجائے گی ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.