بارشیں اور بارشیں، شدید گرمی کا خاتمہ، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی

اسلام آباد(گلوب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع۔منگل کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم رات کے دوران میں چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔منگل کے روز کشمیر میں مطلع جزوی

ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔منگل کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔منگل کے روز صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔منگل کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔منگل کے روزصوبہ پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم سیالکوٹ، ناروال، گجرات اور راولپنڈی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔منگل کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم نجاب ، خیبر پختونخوا، بارکھان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ37، نورپورتھل25، جھنگ24، ڈی جی خان 12، اوکاڑہ13، فیصل آباد، کوٹ ادو11، بہاولپور (ائیرپورٹ)09، سرگودھا (سٹی)، جوہرآباد04، ساہیوال01،خیبر پختونخوا: بالاکوٹ07،سیدوشریف05، کالام04، مالم جبہ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ16، گلگت، استور 05، ہنزہ 04 ، بونجی، بابو سر 01، بلوچستان: بارکھان 11،کشمیر: راولاکوٹ09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، دادو اور تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.