”عورت کی مکاریاں“

ایک دفعہ جمعہ کے دن مولوی صاحب بیان فرمارہے تھے کہ عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں اوروہاں پرایک دیہاتی کسان بیٹھامولوی صاحب کی باتیں سن رہاتھااوروہ جیسے ہی گھرآیااس نے اپنی بیوی کوسرسے گنجاکردیاحالانکہ اس کی بیوی کوئی اوٹ پٹانگ فرمائشیں بھی نہیں کرتی تھی ۔ ایک نیک اورفرشتہ صفت خاتون تھی.

بیوی کوبہت دکھ ہوااورشوہرسے پوچھاآپ نے ایساکیوں کیاہے توشوہربولاکہ ہماری مسجدکے مولوی نےبتایاکہ عورت کے ایک ایک بال کے نیچے بیس بیس مکاریاں چھپی ہوتی ہیں اورمیں نے سوچاکہ تمہاری مکاریاں ختم کردیتاہوں عورت بہت مایوس ہوئی اوراپنے دل میں سوچاکہ اس بے وقوف کواصل مکاری اب دکھانی پڑے گی ۔اورپھراس نے شوہرسے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔لہٰذاعورت اگلے دن بازارگئی اوربازارسے کچھ مچھلیاں خریدکراس نے اپنے کھیتوں میں چھپادیں اورایک چھوٹی سی مچھلی کودھاگاباندھ کراپنے گریبان میں چھپالیااورپھروہ اپنے گھرواپس آگئی شوہرجب کھیتوں میں کام کرنے گیااوراس نے کھیتوں میں کام کرناشروع کیاتواسے جگہ جگہ سے مچھلیاں ملناشروع ہوگئیں وہ کسان بہت خوش ہوااس نے مچھلیاں تھیلی میں ڈالیں اورگھرآکربیوی کودے دیں اورکہاکہ آج مچھلیاں پکائیں گے۔

بیوی نے کہاکہ مچھلیاں آج آپ کواس ٹائم کہاں سے مل گئیں توشوہرنے کہاکہ کھیتوں سے ملی ہیں بیوی نے وہ مچھلیاں لے کرکہیں چھپادیں اورگھرکے دوسرے کاموں میں مصروف ہوگئی شام کوجب شوہرگھرآیاتواس نے بیوی سے کہاکہ کھانالے آؤ بیوی نے کہاکہ گھرمیں کچھ پکانے کونہیں ہے کھاناکہاں سے لاؤ شوہرنے غصے سے کہاکہ جومچھلیاں میں لایاتھاوہ کہاں ہیں بیوی بولی کونسی مچھلیاں کیسی مچھلیاں شوہرنے کہا

کہ جومیں کھیتوں سے پکڑ کرلایا تھا بیوی بولی تمہارادماغ توخراب نہیں ہوگیا پھربیوی نے اس کے بھائیوں کوپیغام بھیجا۔ کہ جلدی آؤ میرا شوہر پاگل ہوگیا ہے جب اس کے بھائی آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے تو وہ عورت بولی کہ کل سے عجیب عجیب حرکتیں کررہا ہے پہلے تو میرا سرگنجا کردیا خیر یہ تو کوئی بات نہیں میں سہہ لوں گی اب یہ کہہ رہا ہے کہ مچھلی پکاؤ میں کہاں سے اسے مچھلیاں پکا کردوں اس کا شوہر بیوی کو مارنے کے لیے لپکا تواس کے بھائیوں نے اسے پکڑلیا

شوہر نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے بیوی نے کہا کہ اگر میں جھوٹ بول رہی ہوں تو اس سے یہ پوچھیں کہ مچھلیاں کہاں سے آئی ہیں وہ بولا میں اپنے کھیتوں سے پکڑ کرلایا تھا ۔بیوی کہنے لگی سن لو اب کھیتوں میں مچھلیاں کہاں سے آئیں شوہر بیوی کو مارنے کے لیے آگے بڑھا تو اس کے بھائیوں نے اسے پکڑ کر کرسی سے باندھ دیا۔پھر بیوی نے چپکے سے گریبان سے مچھلی نکالی اور اس کودکھا کرجلدی سے گریبان میں چھپالی شوہر چیخ کر بولا وہ دیکھو مچھلی تو بیوی بولی کہ دیکھو اسے پاگل پن کا دورہ پڑ رہاہے۔ وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد مچھلی مچھلی کرنے لگا جو اس کی بیوی اس کودکھا رہی تھی بھائیوں کو یقین ہوگیا کہ یہ بالکل پاگل ہوگیا ہے اور وہ ڈاکٹر کو لینے چلے گئے شوہر اور بیوی گھر میں اکیلے تھے توبیوی نے مسکرا کر کہا کہ یہ ہوتی ہے مکاری جو بالوں سے نہیں دماغ سے ہوتی ہے اب بتاؤ پاگل خانے جانا ہے یا پھر معافی مانگنی ہے ۔شوہر بےچارہ روتے ہوئے بولا میرے ماں باپ کی بھی توبہ جو عورت زات سے پنگالوں۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *