”عزت یا محبت کیا بہتر ہے ؟کوئی آپ کو عزت نہ دے لیکن محبت کے دعوے کرے تو کیا کرنا چاہیے“

نفسیاتی ریسرچ کے مطابق جو مرد ہوتا ہے ۔ اس کومحبت سے بھی زیادہ عزت عزیز ہوتی ہے۔ اور عورتیں کیاکرتی ہیں۔ مرد کو محبت دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کو وقت دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن ان کو عز ت نہیں دیتیں ۔ اور عورت کو محبت اور عزت میں سے محبت زیادہ عزیزہوتا ہے۔

لیکن مرد انہیں محبت نہیں دیتے۔انہیں وقت نہیں دیتے ۔ انہیں ان کا وقت نہیں دیتے۔ تویہاں پر آکر ایک لڑائی بنتی ہے ۔ جس سے لڑائیاں اور جھگڑے بڑھتے ہیں۔ تو آپ نے اگلے انسان کو اس کی نفسیات کے حساب سے ڈیل کرناہے۔ اور مرد کو جب عزت ملتی ہے ۔ اس کی ایگو چوٹ نہیں پڑتی ۔

وہ جو محبت ہے وہ آپ کا خیال رکھے گا۔ اگر آپ عورت کو وقت دیں گے ۔تو وہ آپ کی عزت کرے گی۔ آپ کے دوستوں کی عزت کرے گی۔ ہر چیز کرے گی ۔ یہ چیز آپ نے ذہن میں رکھنی ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ نفسیات کی ریسرچ کہتی ہے۔ عزت اور محبت میں کیافرق ہے۔ ان میں سے ہمیں کس کا انتخا ب کرنا ہے۔ پہلے تو اس چیز کو غو ر سے سمجھنا ہے ۔ پھر اس کی آخر میں جائیں گے ۔ سب سے پہلے ایک چیز بتائیں ۔ اگر کوئی انسان وہ امریکہ کے اندر، انڈیا کے اندر یا کسی اور ملک کے اندر موت ہوتی ہے۔ آ پ کو پریشانی کیوں نہیں ہوتی۔ آپ غمگین ہوجائیں۔ آپ کھانا نہ کھائیں ۔ آپ کو پریشانی ہوجائے ۔ کیونکہ اس انسان کے ساتھ احساس نہیں جڑا ہوا ہوتا ہے۔ جس وجہ آپ کو اس کی کوئی ٹینشن کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔

لیکن اگر آپ کے محلے میں یا گھر میں کسی کی موت ہوجاتی ہے یا کسی کو چوٹ پہنچتی ہے۔ تو آپ کو درد ہوتا ہے۔ یا ایسا سمجھیں کہ آپ کا کوئی پیار ا ہے اس کو چوٹ پہنچتی ہے۔ اس کو درد محسوس ہوتا ہے۔ دراصل محبت کیا ہے ۔ اگلے انسان کا احساس۔ آپ کو اگلے انسان کا احساس ہے ۔ اس کامطلب ہے آپ کو اس کے ساتھ محبت ہے ۔ میں تو محبت کو ایسے بیان کرتا ہوں اگلے انسان کا احساس۔ اگر آپ کے گھر قربانی کا جانور ہے آپ کو اس کا بھی درد ہوتا ہے۔ آپ اس کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ یا آپ نے کوئی کتا یا جانور پالا ہوا ہے تو اس کی جدائی کے بعد آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ اب آتے ہیں عزت کی طرف۔ عزت کیا ہے؟ کہ اگلا انسا ن آپ کی بات کو اہمیت دیتا ہے۔ آپ کی خواہش کو اہمیت دیتا ہے ۔

آپ کے وقت کو اہمیت دیتا ہے۔ آپ کی چیزوں کو عزت دیتا ہے ۔ آپ کی بات کو عزت دیتا ہے ۔ اگر دیتا ہے تو اس کامطلب ہے وہ آپ کی عزت کرتا ہے۔ اب دیکھیں مسئلہ کہاں پر آتا ہے جب لوگ عزت اور محبت کو ایک اہی اینگل سے دیکھتے ہیں۔ ٹھیک ہے محبت آپ کو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے ۔ لیکن اگر وہاں پر عزت نہیں ہے ایسے سمجھیں کہ محبت اور عزت اگر کسی جگہ پرہوں تو وہ روڈ بالکل صاف ہے وہاں پر کوئی کھڈ ا نہیں ہے آپ آرا م سکون سے چل رہے ہیں۔ لیکن جہاں پر محبت ہے مگر عزت نہیں ہے تو آپ سمجھیں کہ آپ ایسے رو ڈ پر چل رہے ہیں جہا ں پر پتھر ہی پتھر ہیں۔ آپ ان پر چل رہے ہو تو آپ کے پاؤں زخمی ہوں گے ۔ محبت کب مکمل ہوتی ہے جب اس کے اندر عزت کا فیکٹر آتا ہے۔

اگر کوئی انسان آپ کی باتوں اور خواہشوں کو ویلیو ہی نہیں دیتا تو پھر آپ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ وہ آپ کی محبت کرتا ہے۔ آپ کو کیسے پتہ چلے کہ آپ کی اہمیت کب ختم ہو ئی ہے۔ جب آپ کو پہلی دفعہ اگلے انسان کو یہ احسا س دلانا پڑا کہ آپ کو میری اہمیت نہیں ہے۔ آپ کو میر ی قدر نہیں ہے۔ توسمجھیں آپ کی اہمیت تب سے ختم ہوئی ہے۔ تو کبھی بھی عزت کو ڈیمانڈ نہیں کرنا۔آپ نے کا م ہی ایسے کرنے ہیں کہ اگلا انسان آپ کی عزت کرے۔ اگر پھر بھی نہیں کرتا تو آپ نے اس سے الگ ہوجانا ہے۔

تو آپ نے کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتا نہیں کرنا کہ آپ کو محبت دیتا ہے اس کا آپ کے ساتھ احسا س ہے ۔ آپ کے دور جانے پر اس کوتھوڑا احساس ہوتا ہے۔ لیکن وہ عزت نہیں کرتا۔ یہی چیز ہے کہ اس کی آپ کے ساتھ کچھ نہ کچھ تعلق ہے ۔ اس کو ایک کتا پال کےدے دو۔ دس یا بیس دن کے بعد اس کی تعلق کتے کے ساتھ بھی ہوجائے گی۔ اس کو دور کرو گے تو اس کو احساس ہوگا۔ لیکن اگر وہ اس کی عزت نہیں کرتا تو فائدہ نہیں ۔ یہ تو میں مدعا کی بات ہے جس کو آپ نے سمجھنا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *