””کچھ ایسی معمولی غلطیاں جن کی وجہ سے جوان لڑکیاں بھی آنٹیاں بن جاتی ہیں““

لڑکیوں کو تیار ہونے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن کافی لڑکیاں اپنی تیاری میں کچھ ایسی عام غلطیاں بار بار دہراتی ہیں جس سے نہ صرف اپنی عمر سے کئی گنا بڑی لگتی ہیں بلکہ اپنی قدرتی خوبصورتی کو بھی لات مار دیتی ہیں۔ اتنے زیادہ روپ سنگھار کے بعد بھی ایک چھوٹی عمر کی لڑکی آنٹی دکھنے لگ جاتی ہے! کپڑے اپنی جسامت کے حساب سے پہنیں

کافی لڑکیاں مہنگے مہنگے کپڑے تو خرید لیتی ہیں لیکن شاید یہ بھول جاتی ہیں کہ یہ کپڑے ان کی جسامت پر اچھے لگیں گے بھی یا نہیں؟ کچھ لڑکیوں کو تو پتلون اور شرٹ کا اچھا کنٹراسٹ بھی نہیں کرنا آتا لڑکیوں کو چاہیے کہ فٹنگ والی شرٹ کے نیچے فٹنگ والی پینٹ پہنیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے سائز پر بھی دھیان دینا ضروری ہے، کپڑے نہ تو آپ کے جسم پر زیادہ تنگ ہوں اور نہ ہی زیادہ کھلے ہوں۔ بس ایک اچھا سا درمیانہ سائز ہو جو آپ کے جسم پر ٹھیک سے بیٹھیں۔ ہر چیز ایک ہی رنگ کی نہ پہنیں کچھ لڑکیاں اپنے جسم پر ایک ہی رنگ کے کپڑے اور جوتے چڑھا لیتی ہیں

مطلب کہ قمیض، شلوار پرس یہاں تک کہ لپسٹک کابھی رنگ بالکل ایک جیسا ہوتا ہے! لڑکیاں یہ غلطی بار بار دہراتی ہیں اور آپ یقین جانیے کارٹون ہی لگتی ہیں! آپ کو چاہیے کہ اس طرح کی غلطیوں سے پرہیز کریں اور مختلف رنگوں کا اچھا سا کنٹراسٹ بنائیں مثلا اگر آپ نے سفید رنگ کا جوڑا پہنا ہے تو ساتھ ہلکے بلیو کلر کا پرس اور خاکی رنگ کے جوتے ایک دم فٹ لگیں گے۔ اسٹائلش اور دلکش دکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے جوڑے کے ساتھ کسی چمکتے دمکتے رنگ کا انتخاب کریں بے شک وہ جوتا ہو یا پھر ہاتھ میں پکڑنے والا پرس کھلے ڈھیلے کپڑے پہننے سے گریز کریں

اکثر کھلے کپڑوں میں لڑکیاں اپنی عمر سے کئی گنا بڑی اور موٹی لگتی ہیں کیا آپ واقعی اپنے ساتھ یہ ظلم کرنا پسند کریں گی؟ کھلے پانچوں والی شلوار اور پینٹیں مت پہنیں کھلے پانچوں والی پتلونوں کا ایک زمانے میں فیشن تھا مگر آج کے اس دور میں یہ سٹائل تو بہت پرانا ہو چکا ہے ایک زمانے میں بات مبین جیز کا بہت چرچا تھا مگر اب ایسا بالکل نہیں۔ اگر آپ آج بھی ماضی کے فیشن کو اپناتی ہیں تو یہ آپ کی بہت بڑی غلطی ہے اپنے آس پاس کے ٹرینڈ کو فالو کریں فلمی اداکاراؤں کے فیشن کو ہی دیکھ لیں اور ان کے اسٹائل کو اپنانے کی کوشش کریں۔

چھوٹی بچیوں والے کپڑے مت پہنیں لڑکیوں کو اپنی عمر کے حساب سے فیشن کرنا چاہیے یہ مت سمجھیں کہ آپ 15 16 کی لڑکیوں جیسے کپڑے پہن کر اچھی لگیں۔ کپڑے اپنی عمر کے حساب سے ہی اچھے لگتے ہیں۔ اگر کوئی آنٹی کارٹون والی رنگ برنگی شرٹ اور چھوٹی بچیوں والے چمکیلی پینٹ پہن لیں تو آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ وہ آنٹی کیسے لگیں گی۔ عینک کے فریم پر توجہ دینی ضروری ہے اگر آپ نظر کمزور کی وجہ سے عینک پہنتی ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ عینک کا فریم آپ کے چہرے پر سوٹ کرے

کچھ جوان لڑکیاں دادی ماں والی عینک پہن کر خود دادی ماہ کی طرح دکھنا شروع ہو جاتی ہیں۔ بالوں کا ہیئر اسٹائل کون سا بہتر ہے بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق عورتوں کو لمبے بال بڑی عمر میں اچھے نہیں لگتے کیونکہ اس سے وہ زیادہ بوڑھی لگتی ہیں اگر آپ کی عمر 50 سال سے اوپر ہو گئی ہے تو جوان دکھنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنے بالوں کی لمبائی چھوٹی رکھیں

بڑی عمر کی عورتیں میک پر خاص توجہ دیں جیسے ہی ہماری عمر بڑھتی رہتی ہے ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور آنکھوں کے پاس جلد لٹک جاتی ہے ویسے تو یہ قدرتی عمل ہے جسے ہم ہرگز نہیں روک سکتے لیکن کچھ چیزوں کی مدد سے کم از کم اسے چھپا تو سکتے ہیں نا! ان تمام مسائل کا بہترین حل یہی ہے کہ آپ اچھا میک اپ کریں، بیوٹی ٹریٹمنٹس کروائیں اور ہمیشہ ہلکے رنگ کی لپ اسٹک لگائیں

پوسٹ اچھی لگی ہو تو اس آرٹیکل کو لائک ضرور کریں شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.