ایک ایسا علاقہ جہاں ‌ایک بھی مرد نہیں‌ وجہ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے جس خطے میں بھی جایا جائے تو ہمیں وہاں مردوں کی حکمرانی ہی نظر آتی ہے لیکن ایک اس دنیا میں ایسا علاقہ بھی ہے جہاں صرف خواتین کی آبادی ہے اور وہاں پر مردوں کا داخلہ بالکل ممنوع ہے ۔ اگر کوئی مرد آ بھی جائے۔

تو اسے وہاں موجود عورتوں کے زیر حکم رہنا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں خواتین نے ایک ایسا قصبہ آباد کیا ہے جس میں جدھر نظر دوڑائیں جوان اور خوبصورت حسینائیں نظر آتی ہیں جو کہ بالکل خود مختار ہیں اور یہاں کسی مرد کو اسی صورت جانے کی اجازت ہے کہ وہ مکمل طور پر خواتین کے حکم کے مطابق زندگی گزارے۔ اس بستی میں 600 سے زائد خواتین رہتی ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر 20 س 35 سال کے درمیان ہے۔ اس کی بنیاد اس وقت پڑی جب ایک خاتون ماریا سین ہورینا کو فاحشہ قرار دے کر شہر سے نکال دیا گیا۔ ماریا کو زبرستی کی شادی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس نے اپنے خاوند کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی وجہ سے 1891ء میں اسے شہر بدر کر دیا گیا۔ ماریہ نے بیلووادی کی پہاڑیوں میں اپنا گھر بسا لیا اور وہاں ایک شخص سے شادی کر کے رہنے لگی، بعد میں یہاں اور خواتین بھی رہنے لگیں اور آہستہ آہستہ یہ قصبہ خواتین کی سلطنت بنتا گیا۔ یہاں مقیم خواتین میں سے کچھ شادی شدہ ہیں لیکن ان کے خاوندوں کو بھی صرف ہفتے اور اتوار کے دن قصبے میں آنے کی اجازت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *