اس خواب کی تعبیر جانیں

مجھے بے حد شرم آرہی ہے لیکن مجبور ہوکر پھر بھی خواب شئیر کررہا ہوں کہ نہ جانے مجھے ایسا بے ہودہ خواب کیوں آتا ہے۔میں نماز پڑھتا ہوں ،دنیا داری میں بھی لگا رہتا ہوں لیکن برے کاموں سے اجتناب کرتا ہوں۔

میں اکثر خواب میں اپنے سگی رشتہ دار عورتوں کے ساتھ انتہائی برا کام کرتا ہوں ۔ایک بار تو اپنی بہن کے ساتھ بھی خواب میں ایسا شرمناک کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ،کیا آپ مجھے کوئی ایسی دعا بتا سکتے ہیں کہ مجھے ایسے گندے خواب نہ آیا کریں ۔

تعبیر:مرد حضرات ایسے بہت سے خواب دیکھتے ہیں ۔خواب پر اختیار نہیں ہوتا ۔یہ اشارے ہوتے ہیں جن کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔آپ خواب میں جس رشتہ دار خاتون سے گناہ کرتے ہیں ،اسکی تعبیر یہ نکلتی ہے کہ آپ کو انکے حقوق ادا کرنے ہیں ۔اس خواب کی مختلف حساس جزئیات سامنے ہوں تو تعبیر درست بتائی جاسکتی ہے۔

بہر حال آپ کو اپنی بہن ماں کے جائز حقوق غصب کرنے کی بجائے ان کی مالی مدد کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔کسی کی مالی مدد کے لئے جب ایسے گندے خواب کا اشارہ ملے تو اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایسے مرد کو گندی فلمیں دیکھنے کا زیادہ شوق ہوتا ہے جو اسکے تحت الشعور میں پراگندگی پھیلاتی رہتی ہیں۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،

اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *