فرانسیسی مصنف کا قول پسندیدہ قرار دیدیا

وزیراعظم نے حضرت محمد صلى الله عليه وسلم سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول پسندیدہ قرار دیدیا
ہمارے پیارے نبی صلى الله عليه وسلم کے بارے میں میرے پسندیدہ اقوال میں سے ایک یہ ہے ، عمران خان نے الفونسے ڈی لامرٹائن کا ایک قول ٹوئٹر پر شیئر کردیا

اسلام آباد (  29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلى الله عليه وسلم سے متعلق فرانسیسی مصنف کے قول کو پسندیدہ قرار دے دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ حضرت محمدصلى الله عليه وسلم سے متعلق فرانس کے مصنف کا قول میرے پسندیدہ ترین اقوال میں سے ایک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمدصلى الله عليه وسلم کے حوالے سے فرانس کے مصنف الفونسے ڈی لامرٹائن کا ایک قول شیئر کر دیا ، جس میں فرانسیسی مصنف نے حضرت محمدصلى الله عليه وسلم کی شخصیت کو دنیا میں لاثانی قرار دیا تھا ، اپنی پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی صلى الله عليه وسلم کے بارے میں میرے پسندییدہ اقوال میں سے ایک یہ ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی شان میں گستا-خی کو بھرپور طریقے سے عالمی فورم پر اجاگر کر رہے ہیں ، انہوں نے فرانس میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے گستا-خانہ خاکے آویزاں کرنے کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا اور گست-اخانہ خاکوں کے خلاف مسلم ممالک سربراہان کو باقاعدہ خطوط بھی لکھ دیے ، عمران خان نے مسلمان ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھے ، وزیراعظم کی طرف سے مسلم امہ کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہمیں حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی شان میں گست-خی کرنے والوں کے خلاف اکٹھے ہو کر کھڑے ہونا ہو گا ، مسلم امہ کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ ہمیں اس گستا-خی کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہو گی ، ہمیں مغرب کو بتانا ہو گا کہ اس گستا-خی کی وجہ سے ہم کتنے دکھی ہیں۔
قبل ازیں وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولصلى الله عليه وسلممنانے کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ عشق رسول صلى الله عليه وسلم12  سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں صلى الله عليه وسلم کی شان اقدس میں گستا-خی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولصلى الله عليه وسلم منانےکی تجویز دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا ، اور انہوں نے ہفتہ عشق رسولصلى الله عليه وسلم کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھی ہفتہ عشق رسولصلى الله عليه وسلم منائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.