سعودی عرب نے عمرہ پروگرام کی آن لائن خریداری کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے عمرہ پروگرام کی آن لائن خریداری کی اجازت دے دی
عمرہ کی بکنگ کے لیے اس وقت 32 آن لائن بین الاقوامی پلیٹ فارم کام کر رہے ہیں،سعودی حج وعمرہ کمیٹی
ریاض ( 01 نومبر2020ء) سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن اور مکہ معظمہ میں ایوان صنعت وتجارت کی ہوٹلنگ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہاہے کہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی خواہش رکھتے ہیں۔ عمرہ کی ادائی مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام کی خریداری کے بعد عمرہ کے خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمرہ پروگرام خریدنے والا کوئی بھی غیرملکی مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی ٹکٹ، مواصلات، ہوٹلوں میں قیام،عمرہ کی ادائی سے متعلق معاون کمپنی اور دیگر ضروری مراحل کی بکنگ کرسکتا ہے۔ العمیری کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی سہولت فراہم کرنے والی 531 کمپنیاں اور ٹور آپریٹرز کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ عمرہ کی بکنگ کے لیے اس وقت 32 آن لائن بین الاقوامی پلیٹ فارم کام کر رہے ہیں جب عمرہ مناسک کے حوالے سے 6500 غیرملکی ایجنٹ مصروف عمل ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.