ترکی کے معروف شیف براک کے پاکستان میں سیر سپاٹے

ترکی کے معروف شیف براک کے پاکستان میں سیر سپاٹے
فیصل مسجد میں لوگوں سے گھل مل گئے، براک اوزدمیر ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی سے سحر زدہ ہو گئے

اسلام آباد ( 02 نومبر2020ء) ہنستے مسکراتے ہوئے منفرد انداز میں کھانا پکانے والے معروف ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ترکی اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ترکی کے لوگ ایک دوسرے کے لیے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر بھی ترکی اور اس کی عوام کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ترکی کی ثقافت کا رنگ پاکستان میں بھی نمایاں نظر آتا ہے خاص طور پر جب سے ترکی کے ڈرامے پاکستان میں نشر ہونے لگ ہیں تب سے تو پاکستان میں ترکی کے اداکاروں اور ترک ثقافت کو خوب پسند کیاجا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے کھانے بھی پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔ترکی کے معروف شیف برک ازدمیر کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ترکی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔
براک کے کھانا پکانے کے منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیا جاتا ہے۔شیف براک کے سبزیاں بھی خاصی تیز رفتاری سے کاٹتے ہیں،اس انداز کو بھی خاصا پسند کیا جاتا ہے۔شیف براک کے فالورز میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی ہیں، ان دونوں وہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.