پاکستانیوں کو عنقریب تحفہ ملے گا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو عنقریب پانچ چھُٹیوں کا تحفہ ملے گا
اماراتی حکومت نے یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک اکٹھی پانچ چھُٹیوں کا اعلان کر دیا

دُبئی( 2 نومبر2020ء) متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کے لیے اس بار اکٹھی پانچ چھُٹیوں کی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ جس کے باعث تفریح اورآرام کو ترستے افراد کی جی بھی کر تسلی ہو سکے گی۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2020ء سے 5 دسمبر تک تمام افراد کو یوم، شہداء، یوم وطنی اور ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
اس طرح انہیں اکٹھے پانچ روز کی چھُٹی ملے گی۔جس دوران لوگ اپنی فیملی کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر کر سکیں گے اور انہیں زیادہ سے زیادہ وقت دے پائیں گے۔ اماراتی حکومت کے مطابق یکم دسمبر کو یادگاری دن یعنی یومِ شہدا کی چھُٹی ہو گی۔ یہ تعطیل امارات کی سرحدوں، سلامتی اور مفادات کے تحفظ کی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.