بچے کا استانی کے ساتھ لاپتہ ہونے کا معاملہ

بچے کا استانی کے ساتھ لاپتہ ہونے کا معاملہ، والدین کا دونوں کا نکاح کروانے کا فیصلہ
طالب علم اور استانی کا اتنے دن تک گھر سے باہر رہنا دونوں گھروں کے لیے باعث شر-مندگی ہے۔لہذا دونوں گھروں کے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں کا نکاح کروا دیں گے،مراد کے تعلیم مکمل کر کے برسرروزگار ہونے کے بعد رخصتی کی جائے گی۔

لاہور ( 03 نومبر 2020ء) چند روز قبل لاہور سے لاپتہ ہونے والے چھٹی جماعت میں پڑھنے والے 13سالہ طالب علم اور خاتون ٹیچر کی پر اسرار گمشد-گی سے متعلق بتایا گیا تھا ۔ اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ 15روز قبل لاپتہ ہونے والی اسکول ٹیچر اور طالب علم کے لاپتہ ہونے پر ان کے والدین کی طرف سے پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس کی طرف سے دونوں کی تلاش شروع کی گئی تو انہیں سراغ ملا کہ یہ دونوں جڑانوالہ میں واقع ایک مدرسے میں رہائش پذیر ہیں ، جہاں ان کی طرف سے یہ بتایا گیا تھا کہ ان کا بڑا بھائی بیمار ہے جو ٹھیک ہوتے ہی انہیں یہاں سے لے جائے گا۔
میزبان فرخ شہباز وڑائچ کے ساتھ گفتگو میں خاتون ٹیچر نے بتایا کہ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے طالب علم کو لے کر دوسرے شہر روانہ ہوگئی، کیوں کہ گھر میں کوئی بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا اور دن رات ڈانٹ ڈپٹ کی جاتی تھی، جس کی وجہ سے بہت تنگ تھی جس کی بناء پر اکیلے ہی گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کے باوجود سہارے کی ضرورت تھی، کیوں کہ اکیلے انسان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس بناء پر اپنے سٹوڈنٹ کو ساری بات بتائی تو یہ خود ہی میرے ساتھ آگیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.