نواز شریف کو کس طریقے سے واپس لانے پر کام کیا جارہا ہے

نواز شریف کو کس طریقے سے واپس لانے پر کام کیا جارہا ہے؟ شبلی فراز کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت خارجہ کے ذریعے واپس لانے پر کام کیا جارہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کیا 3 بار کے منتخب وزیر اعظم کا فرض نہیں کہ وہ قانون کا احترام کریں؟ ان کی واپسی کیلئے ان کی اپنی پارٹی کو بھی دباؤ ڈالنا چاہیے، وزارت خارجہ کے ذریعے سابق وزیر اعظم کو پاکستان واپس لانے کیلئے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایف اے ٹی ایف پر اپنا آخری پتہ کھیلا لیکن اس میں ناکام ہوگئی، ان کے جلسوں کو عوام میں پذیرائی نہیں مل رہی، ان جلسوں سے نہیں بلکہ جلسوں میں کی جانے والی باتوں سے اختلاف ہے، اپوزیشن ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.