وزیراعظم عمران خان نے خود ہی بتا دیا

عمران خان اور ڈونلڈٹرمپ میں کیا چیز ایک جیسی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر متوقع شخصیت ہیں کیونکہ وہ عام سیاستدانوں کو پسند نہیں کرتے ۔جرمن جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی الیکشن کے حوالے سے رائے شماری میں جو بائیڈن آگے رہے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ غیر متوقع شخصیت ہیں ،وہ اپنے قانون کے ساتھ کھیلتا ہے ۔انٹر ویو کے دوران وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو خود میں اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کچھ قدر مشترک نظر آتا ہے؟ ۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں غیر روائتی سیاستدان ہوں اور بعض لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ بھی غیر روائتی ہیں ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.