ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا نواز شریف بن گیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا نواز شریف بن گیا،ویڈیو وائرل
ووٹوں کے لیے عوام کو بریانی کی جگہ کھانااور فروٹ دے دیے

لاہور ( 05 نومبر 2020ء) ایسی خبریں تو پہلے ہی موصول ہو رہی تھیں کہ امریکی صدارتی الیکشن میں اگر نتائج موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرضی کے خلاف آئے تو وہ نہ صرف نتائج ماننے سے انکار کرے گا بلکہ ملک بھر میں دنگے فساد بھی ہوں گے۔اگرچہ اس وقت تک امریکہ کے ممکنہ صدر کا اعلان تو نہیں ہو سکا تاہم اس وقت جوبائیڈن واضح لیڈ کے ساتھ آگے ہے اور اگر یہ لیڈ برقرار رہی تو جوبائیڈن امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو جائیں گے۔
تاہم جب ڈونلڈٹرمپ نے جو بائیڈن کو برتری لیتے دیکھا تو دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیااور یہ بھی کہا کہ وہ ان نتائج کو نہیں مانتے اور سپریم کورٹ جائیں گے۔مختلف بیانات میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پونگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.