حکومتی اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم عمران خا

حکومتی اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم عمران خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اعلان
حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان مہنگائی ختم کرنے سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایم کیوایم، جی ڈی اے، فنکشنل لیگ و دیگر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

اسلام آباد( 05 نومبر2020ء) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا ہے، اتحادی جماعتوں نے رہنماؤں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان مہنگائی ختم کرنے سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت میں شامل جماعتوں کو ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں ایم کیوایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تاہم مسلم لیگ ق اور بی این پی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ بی این پی کے سربراہ اس وقت حکومت کے دھڑے سے نکل کر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ جبکہ ق لیگ کے حکومت پر تحفظات تاحال برقرار ہیں۔ جس کے باعث ق لیگ نے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ق لیگ کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے اتحاد ووٹ کی حد تک ہے۔
ہمارا معاہدہ حکومت کے ساتھ کھانا کھانے کا نہیں ہے۔ ظہرانے میں ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ کی بیوروکریسی وفاقی منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے۔ سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے۔ وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظراندازکرنا مناسب نہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.