اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی

اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی، کسی کی بلیک میل-نگ میں نہیں آؤں گا، عمران خان
2 سالوں معیشت ٹھیک کردی اب عوامی مسائل حل کریں گے، اعتراف کرتا ہوں کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے میکانزم تیار کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے ظہرانے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ( 05 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے بلیک میل کررہی ہے،2 سالوں معیشت ٹھیک کردی اب عوامی مسائل حل کریں گے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے میکانزم تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت میں شامل جماعتوں کو ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں ایم کیوایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔تاہم مسلم لیگ ق اور بی این پی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ بی این پی کے سربراہ اس وقت حکومت کے دھڑے سے نکل کر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ جبکہ ق لیگ کے حکومت پر تحفظات تاحال برقرار ہیں۔ جس کے باعث ق لیگ نے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ ق لیگ کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے اتحاد ووٹ کی حد تک ہے۔ہمارا معاہدہ حکومت کے ساتھ کھانا کھانے کا نہیں ہے۔ ظہرانے میں ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ کی بیوروکریسی وفاقی منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے۔ سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے۔ وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظراندازکرنا مناسب نہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.