امریکی صدارتی انتخابات

امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ کم بیک کرنے میں کامیاب؟
بیشتر ریاستوں میں جوبائیڈن کی فتح اور برتری کے باوجود اہم ترین ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ نے بڑی قانونی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا

واشنگٹن ( 05 نومبر2020ء) امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ کم بیک کرنے میں کامیاب؟ ، بیشتر ریاستوں میں جوبائیڈن کی فتح اور برتری کے باوجود اہم ترین ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ نے بڑی قانونی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں قانعنی جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریاست پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔ اس بیان سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ گنتی بند کرو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.