فتح کا اعلان کرنے سے گریز

جوبائیڈن کا فتح کے انتہائی قریب پہنچنے کے باوجود فتح کا اعلان کرنے سے گریز
الیکشن کے نتائج کا فیصلہ نہ میں نے کرنا ہے نہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ، یہ امریکی عوام کا فیصلہ ہے، جو بائیڈن کا ٹوئٹ

واشنگٹن ( ۔ 05 نومبر2020ء) امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ’’ الیکشن کے نتائج کا فیصلہ نہ میں نے کرنا ہے نہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ، یہ امریکی عوام کا فیصلہ ہے، اور اسی مقصد کے لیے ہم نے بائیڈن فنڈ شروع کیا تھا جس کا مقصد تھا کہ ہر ووٹ کو گنا جا سکے ۔ ‘‘ اس موقع پر انہوں نے ایک ویب سائٹ بھی شیئر کی جس میں ان کی پارٹی کا منشور پیش کیا گیا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.