قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے

اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے:وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تعین صوبائی اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ چینی کی ترسیل کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے

تاکہ ترسیل کا عمل کسی تاخیر کا شکار نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ فلور ملز مالکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے گندم اور چینی کی صوبے میں دستیابی اور قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ یومیہ 25,000 ٹن گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کی اس وقت یومیہ 11,000 ٹن گندم کی کھپت ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ11لاکھ ٹن سٹاک میں موجود ہے اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے فلور ملز کی جانب سے 10 سے 50 روپے فی 20 کلو تھیلے پر کمی کی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.