جہانگیر ترین کی اچانک وطن واپسی

جہانگیر ترین کی اچانک وطن واپسی ، ملکی سیاست دلچسپ مرحلے میں داخل
اگلے چند روز میں اہم واقعات رونما ہوسکتے ہیں ، حکومت اور تحریک انصاف میں موجود جہانگیر ترین کے حمایتی مضبوط ہوں گے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ خاموش دھڑوں کے فعال ہونے کا بھی امکان ہے ، جن کے ذریعے سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک بار پھر سے قربت بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی ، میڈیا ذرائع

اسلام آباد ( 06 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین 7 ماہ برطانیہ میں قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ، ان کی اچانک واپسی کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی سیاست مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، جہاں ایک طرف تو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومت مخالف تحریک جاری ہے جس میں اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں اسٹیبلشمنٹ کو بھی نشانہ بنارہے ہیں ، ایسے میں شوگر کمیشن رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے بیرون ملک مقیم جہانگیر ترین کی واپسی نے انتہائی اہمیت اختیار کرلی ہے ، اگلے چند روز میں اہم واقعات رونما ہوسکتے ہیں ، جن کے نتیجے میں حکومت اور تحریک انصاف میں موجود جہانگیر ترین کے حمایتی مضبوط ہوں گے ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ خاموش دھڑوں کے فعال ہونے کا بھی امکان ہے ، جن کے ذریعے سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک بار پھر سے قربت بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین ملک میں رہتے ہوئے اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کریں گے۔ آج صبح ہی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچنے والے پی ٹی ائی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی مختصرگفتگو میں کہا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، کیوں کہ میں ہرسال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں ، ایسی صورتحال میں اپوزیشن کی طرف سے الزام لگانا تو ان کا کام ہے ، اس کا جواب دینا کوئی ضروری نہیں ہے ، تاہم اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اورشفاف ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.