اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں

اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فر-اڈ, بڑا الزام لگ گیا
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فر-اڈ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو

شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’’نیک نامی‘‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کے اس مبینہ فر-اڈ کا پول کھل گیا۔ اداکارہ میرا کے مبینہ فر-اڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فر-اڈ کیا ہے۔ میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.