پاکستانی شہری نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

دبئی میں پاکستانی شہری نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی، نابینا ہو جانے والے بھارتی ہمسائے کے لیے وہ کام کر دیا جو کوئی اپنوں کے لیے بھی نہیں کرتا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے نابینا بھارتی ہمسائے کے لیے ایثار و ہمدردی کی ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ کوئی اپنوں کے لیے بھی کیا کرے گا۔ نیوز ویب سائٹ دی بریف کے مطابق اس36سالہ پاکستانی شہری کا نام محمد اسد ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے نابینا ہمسائے کی ہمہ وقت خدمت کر رہا ہے جو کہ بھارتی شہری ہے۔اس 63سالہ بھارتی شہری کا نام ٹامیچن پتھوپارامبیل ہے جس کی بینائی 2018ء میں ایک حادثے کی وجہ سے چلی گئی تھی۔ وہ دبئی میں چونکہ اکیلا مقیم تھا لہٰذا اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ جس پر محمد اسد نے اس کی دیکھ بھال اپنے ذمے لے لی اور تب سے ہمہ وقت اس کی خدمت کر رہا ہے۔ ٹامیچن کا کہنا ہے کہ ’’اس ڈیڑھ سال کے دوران اسد نے مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑا، وہ میری ہر ضرورت کا خیال رکھتا ہے اور میری ایسے دیکھ بھال کر رہا ہے کہ شاید میرے اپنے بھی ایسے نہ کر پاتے۔‘‘

 

Sharing is caring!

Comments are closed.