کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی،کورونا سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،مکمل لاک ڈاوَن ترقی پذیراور ترقی یافتہ ممالک کیلئے نقصان دہ ہے،کورونا بحران میں عالمی مالیاتی اداروں اور جی 20کو غریب ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کورونا سے5کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے،کورونا سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کورونا وائرس کےخلاف چین کے اقدامات کو سراہتا ہے،کورونا بحران میں چین کی جانب سے امداد کو بھی سراہتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.