پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی کر کے مشکل میں پھنس گئے ، ایف بی آر نے ماسٹر ٹائلز کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور ( آن لائن ) شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اور اس جملے کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی تقاریب پر اتنا زیادہ پیسہ خرچ کر دیا جاتاہے کہ دیکھنے والے ششدر رہ جاتے ہیں , ایسی ہی ایک شادی چند روز قبل معروف کاروباری برینڈ جلال سنز کے بیٹے کی ماسٹرٹائلز کے مالک کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک بن گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی پر وقار تقریب رائے ونڈ روڈ پر قائم ” روزا بلانکا کلب “(Rosa Blanca Club) میں ہوئی جس میں پاکستان کی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جبکہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں آئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں فردوس عاشق اعوان اور ابرار الحق بھی دکھائی دیئے ۔ تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے میوز ک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سب سے بڑے گلوکار ” راحت فتح علی خان “ نے اپنی آواز کے سر بکھیرے اور محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔ یہ مہنگی ترین شادی کرنا اب ” ماسٹرز ٹائلز “ والوں کو مہنگا پڑ گیاہے کیونکہ شاہانہ خرچ کو دیکھ کر ایف بی آر حرکت میں آ گئی ہے اور ماسٹرز ٹائلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شادی کے اخراجات پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.