دنیا کے پانچ امیر ترین ممالک 500 ملین کورونا ویکسین

کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری
پانچ امیر ترین ممالک 500 ملین ویکسین کا آرڈر دے چکے ہیں ، فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد (اُ 10 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے پانچ امیر ترین ممالک 500 ملین کورونا ویکسین کا آرڈر دے چکے ہیں ، کرونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پانچ امیر ترین ممالک پہلے ہی 500 ملین ویکسین کا آرڈر دے چکے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے ترقی پزیر ممالک کو عالمی وباء کی ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہو گا ، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی داو ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ، غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، بائیو ٹیک اور فائزر کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکیسن کو مزید محفوظ ثابت ہونے پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے تاہم فی الحال فیز تھری میں کیے گئے ٹرائلز میں اس کے نتائج 90 فیصد مثبت آئے ہیں ، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا ویکیسن لینے والے 94 فیصد شرکاء کو 28 دنوں کے اندر کورونا سے بچایا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.