این سی او سی نے مزید پابندیاں عائد کردیں

کورونا کی لہر میں اضافہ ، این سی او سی نے مزید پابندیاں عائد کردیں
سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، مزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ، 20 نومبر کے بعد کھلے مقامات پر شادی کی تقریب میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی

اسلام آباد ( 11 نومبر 2020ء) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی بناء پر این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، مزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ، ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانے اور اس کے بعد کھانا گھر لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، کیوں کہ تجویزآنے کے بعد سے کورونا کیسزکی تعداد تقریباً 3 گنابڑھ چکی ہے، کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضا کررہا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، این سی اوسی اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکریٹری صحت عامر خواجہ بھی شریک ہوئے ، این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں 16 شہروں میں بڑھتے کوروناکیسزکی شرح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکا بھی جائزہ لیا گیا۔ عوام کی طرف سے عالمی وباء کورونا وائرس کے ایس او پیز نظر انداز کیے جانے کی بناء پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں ایک بار پھر جون والی صورت حال کا دوبارہ سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہرکو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے ، کیوں کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں روزآنہ کی بنیاد پر بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ، بیماری میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں ہمارے نظام صحت پر بھی دباؤ آئے گا ، ان حالات میں اگر احتیاط نہ برتی گئی تو ایک بار پھر جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.