ایک ہزار808 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا تشویشناک حد تک پھیل چکا ، ایک دن میں 34 امو-ات ، 1808 نئے کیسز رپورٹ, مر-نے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی ، پاکستان میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار88 ہے ، این سی او سی

اسلام آباد ( 12 نومبر 2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مر-نے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار808 نئے کیسز سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی امو-ات کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوچکی ہے ، جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ49 ہزار992 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار88 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ8 ہزار221 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک2 ہزار438 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں1لاکھ 72ہزار72 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 704 افراد چل بسے۔این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 41 ہزار258 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبے میںایک ہزار302 افراد کی موت واقع ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں کورونا کے اب تک16ہزار226 مریض سامنے آئے ، جن میں سے 154 مریضوں کا انتقال ہوگیا ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسوں کی تعداد 22ہزار765 بتائی گئی ہے ، جہاں مر-نے والوں کی تعداد 248 ہے ، انتخابات کی وجہ سے مرکز نگاہ بننے والے گلگت بلتستان میں اب تک 4ہزار409 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، جن میں سے 93 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار41 ہے ، جن میں 116مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.