سعودی ایوی ایشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری

سعودی عرب نے ایک بار پھر سیاحتی ویزے پر پابندی عائد کر دی
سعودی ایوی ایشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کورونا کیسز میں کمی ہونے تک یہ پابندی برقرار رہے گی

ریاض(16 نومبر2020ء ) سعودی عرب کی جانب سے ایک ہنگامی اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق سیاحتی ویزے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے مطابق تمام غیر ملکیوں کے سیاحتی ویزے پر مملکت آمد پر فی الحال پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزہ پر یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی خاطر لگائی گئی ہے کیونکہ دُنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد کورونا کیسز میں انتہائی تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث ان غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے سعودیہ میں بھی کورونا کی وبا میں تیزی آ سکتی ہے۔ اسی وجہ سے سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی مملکت آمد پرفوری طور پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کے اجراء کا سلسلہ فوری طورپر معطل کر دیا ہے۔ یہ پابندی ہٹنے تک کوئی بھی غیر ملکی سیاحت کے لیے سعودی عرب نہیں جاسکے گا۔اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق کورونا کی وبا میں کمی ہونے تک سیاحتی ویزوں کے اجراء اور سیاحتی ویزہ ہولڈرز کے مملکت میں داخلے پر پابندی رہے گی۔ اس سیاحتی ویزے کے حامل غیرملکی سعودی عرب داخل نہیں ہوسکیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.