رہائی کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

ابرارالحق پابند سلا-سل پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (وقار نسیم وامق) ہلال احمر پاکستان کے چئیرمین ابرارالحق نے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا اور سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی. ابرارالحق خصوصی دورہ پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی. اس موقع پر ابرارالحق کی جانب سے ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جیلو-ں میں قی-د پاکستانی قی-دیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی رہائی اور فلاح و بہبود کے لئے ایمبیسی حکام سے گفتگو کی جبکہ سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا. ابرارالحق بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعودی عرب میں ق-ید پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

 

Sharing is caring!

Comments are closed.