گلگت بلتستان میں شکست

گلگت بلتستان میں شکست، آصف علی زرداری اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ، آدھا گھنٹہ طویل کیا گفتگو ہوئی؟

اسلام آباد ( آن لائن )گلگت بلتستان میں شکست کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تجزیہ کار و سینئر صحافی حامد میر نے بتا یا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماو¿ں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.