امارات جانے کی بھی ضرورت نہیں

امارات میں ملازمت کے شوقین پاکستانیوں کو اب امارات جانے کی بھی ضرورت نہیں, ابوظبی نے48 شعبوں میں غیر ملکیوں اور رہائشیوں کے فری لانس لائسنسوں کا اجراء شروع کر دیا

ابوظبی(17 نومبر2020ء ) پاکستان میں لاکھوں بے روزگار امارات میں ملازمت کے خواہش مند ہیں، ان کے لیے ایک انتہائی شاندار خوش خبری آ گئی ہے۔ ابوظبی کی جانب سے اماراتی شہریوں ، مکینوں اور غیرمکینوں کے لیے ایک نیا فری لانسر لائسنس متعارف کرایا ہے،اس کے تحت وہ اس امارت میں 48 اقسام کے کام یا کاروباری سرگرمیاں انجام سے سکتے ہیں۔ابو ظبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت مذکورہ بالا افراد کسی مقامی سروس ایجنٹ یا کسی شراکت دار اماراتی شہری کے بغیر بھی کام کرسکیں گے اور انھیں ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔العربیہ نیوز کے مطابق قبل ازیں غیرملکی ورکر ابوظبی میں کسی کمپنی کے ملازم ہونے کی صورت ہی میں کام کرسکتے تھے۔نیز فری لانس کاروبار کے لیے لائسنس صرف یو اے ای کے شہریوں ہی کو جاری کیے جاتے تھے۔اب نئے فری لانسر لائسنس کے تحت یو اے ای کے غیر شہری اپنی اقامت گاہ یا کسی مجاز جگہ سے کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔مجاز کاروباری سرگرمیاں جن کاروباری سرگرمیوں کے لیے فری لانسروں کو لائسنس جاری کیے جارہے ہیں،ان میں فیشن ڈیزائن ، ملبوسات ، قدرتی اور جمالیاتی زیب وآرائش کا انتظام ، فوٹو گرافی اسٹوڈیو ، ایونٹ فوٹو گرافی ،تحائف کی پیکجنگ ، جیولری ڈیزائن ، ویب ڈیزائن ، پراجیکٹ ڈیزائن اور مینجمنٹ سروسز ، ترجمہ ، کیلی گرافی ، ڈرائنگ ، شماریاتی مشاورت اور مارکیٹنگ آپریشن مینجمنٹ شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.