کورونا کی ویکسین کب تک پاکستان آئے گی

کورونا کی ویکسین کب تک پاکستان آئے گی؟ اسد عمر نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔جیونیوز کے مطابق اسد عمر نے کہاکہ بداحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا اور خدشہ ہے کہ ہسپتالوں میں جون جیسے حالات ہوں۔کورونا ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 300 سے زائد لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے اور سندھ حکومت چاہتی ہے کہ باہر تقریبات پر پابندی کے بجائے گنجائش سے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو۔انہوں نے کہا کہ لوگوں اور معیشت کا تحفظ چاہتے ہیں تو بطور لیڈر ہمیں خود پر پابندی لگانا ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 37 افراد کی جان گئی جس سے ملک میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7230 ہوگئی ہے جب کہ کل کیسز 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.