دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کو دُبئی آنے سے روک دیا

دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کو دُبئی آنے سے روک دیا
دُبئی امیگریشن نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینے پر بھی غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی عائد کر دی

دُبئی( 18 نومبر2020ء ) دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کے داخلے پر مبینہ طور پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دُبئی امیگریشن نے ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کر دیا ہے۔دُبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔دُبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی یہ تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔ جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو دُبئی کے نئے ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے۔ پابندی کا یہ اطلاق غیر معینہ مُدت تک جاری رہے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.