سعودی عرب نے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

سعودی عرب نے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا
سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے 160 ڈی پورٹ پاکستانی کراچی پہنچ گئے

ریاض( 18 نومبر2020ء ) سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 2017ء سے جاری اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 45 لاکھ کے لگ بھگ غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جن میں لاکھوں پاکستانی شامل ہیں۔ ان میں ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز، کفیل سے فرار ہونے والے اور دیگر جرائم میں سزا یافتہ افراد شامل ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کا ایک قافلہ بھی آج سعودی ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق سعودیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 160پاکستانیوں کو سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے پاکستان بھجوایا گیا۔جو آج صبح کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ یہ سعودی پرواز ریاض سے کراچی اُتری تھی۔ ان ڈی پورٹ پاکستانیوں کی الگ قطار لگا کر ان سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن کارڈ وصول کیے گئے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے ضروری کارروائی کے بعد انہین گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ایئرپورٹ پر ہی ان مسافروں کی کورونا سے متعلق مکمل اسکریننگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.