پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے قومی ٹیم انگلینڈ جائے گی، پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال ایک بار پھر قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا اعلان کر دیا ہے جو جولائی میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ون ڈے سپر لیگ کے تین میچز کے علاوہ تین ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کا چھ سال میں چھٹا دورہ انگلینڈ ہوگا ، پاکستان ٹیم 2016ءسے ہر سال انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے۔ 2016، 2018 اور 2019، 2020، میں دو طرفہ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم انگلینڈ گئی جبکہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2019ءمیں ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میں رہی، 2019 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ سے دو طرفہ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.