کورونا کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے

کورونا کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاوَن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،وزیراعظم

پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے،مکمل لاک ڈاوَن ہونے پر نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی،وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد( 22 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں اگر اپوزیشن لاکھوں جلسے بھی کر لے تو ان کو این آر او نہیں ملے گا کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاوَن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، مکمل لاک ڈاوَن ہونے پر نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث آج مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طور پر 7 ہزار 662 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2665 نئے کورونا مریض بھی سامنے آ گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.