مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا

’یہ ظا-لم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں

دادی کے انتقا-ل پر مریم نواز کا پیغام ، لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں۔دادی کے انتقا-ل کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقا-ل کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوراً لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔‘مریم نواز نے بتایا کہ ان کے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔ ’ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی و-فات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔‘خیال رہے کہ مریم نواز کو اپنی دادی کے انتقا-ل کی خبر اس وقت ملی جب وہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کی سٹیج پر موجود تھیں۔ مریم نواز کو جب اطلاع ملی تو وہ تقریر کیے بغیر ہی جلسے سے چلی گئیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.