نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر

بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنا-زہ میں کتنے لوگ شامل ہوسکیں گے

اور میت کب تک پاکستان آئے گی؟ لندن ( آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقا-ل ہوگیا ہے جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق بیگم شمیم اختر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے اس لیے ان کی ایک نماز جنا-زہ وہیں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں سختیاں ہیں جس کی وجہ سے نماز جنا-زہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ نماز جنا-زہ مسجد کے صحن یا کسی پارک میں ادا کی جاسکے گی۔ مسجد کے اندر نماز جنا-زہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔برطانیہ سے میت پاکستان لانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس کیلئے ضروری قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی جس میں 72 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.